Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سید فراز عالم سمیت ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرکے غائب کرنے اور دوران حراست بہیمانہ تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، قمر منصور


سید فراز عالم سمیت ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرکے غائب کرنے اور دوران حراست بہیمانہ تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، قمر منصور
 Posted on: 1/11/2015
سید فراز عالم سمیت ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرکے غائب کرنے اور دوران حراست بہیمانہ تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، قمر منصور
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر سیدفرازعالم کی دوران حراست پولیس کے بہیمانہ تشدد سے ہلاکت اورکارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سوموٹو لیں 
ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت میں سندھ حکومت ملوث ہے،ایم کیوایم
سندھ حکومت کایہ ظلم وستم زیادہ دن نہیں چلے گا آج عدالتیں خاموش ہیں تو کل آزاد بھی ہونگی 
سندھ حکومت نسل پرست حکومت کاروپ اختیارکرچکی ہے جس کی زیرنگرانی میں بعض پولیس افسران نے پرائیویٹ ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں
سرعام ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور زندہ رہائی کے عوض کارکنان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم مانگی جاتی ہیں اور رقوم نہ ملنے کی صورت میں اہل خانہ کولاشوں کے تحفے دیئے جاتے ہیں
سیدفرازعالم ،عبدالرؤف، محمد ریحان ،سیدنعیم جعفری اور سید جعفرعباس کے قاتل پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے
چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائی کورٹ، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پرزور مطالبہ
کراچی:۔۔۔10،جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان انچارج قمرمنصورنے خداوررسول کاواسطہ دیتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک،چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ مقبول باقر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی کے رضوان اختر، وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوروزیر داخلہ چوہدری نثارعلی سمیت جمہوریت پسندلوگوں سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ سیدفرازعالم سمیت ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوگرفتار کرکے غائب کرنے اوردوران حراست بہیمانہ تشددکے بعد ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کارکنان کے جنازے اٹھا اٹھا کر ہمارے صبرکاپیمانہ لبریز ہوتاجارہاہے ہم پرکارکنان کے اہل خانہ اورعوام کاشدیددباؤہے ایسانہ ہو کہ حالات ہمارے ہاتھوں سے نکل جائیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نسل پرست حکومت کاروپ اختیارکرچکی ہے جس کے زیرنگرانی میں کام کرنے والے پولیس افسران نے اپنی پرائیویٹ ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جوسرعام ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کرتے ہیں جہاں انہیں انسانیت سوزتشددکانشانہ بنایاجاتاہے اور زندہ رہائی کے عوض کارکنان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم مانگی جاتی ہیں اور رقوم نہ ملنے کی صورت میں اہل خانہ کولاشوں کے تحفے دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کایہ ظلم وستم زیادہ دن نہیں چلے گا آج عدالتیں خاموش ہیں توکل آزادبھی ہونگی ۔ انہوں نے کہاکہ آج مورخہ10جنوری 2015 کو ملیر سیکٹر کے جواں سال کارکن سیدفرازعالم سمیت تین کارکنان کی لاشوں کاتحفہ دیاگیاجبکہ گلبرگ میں ہمارے کارکن کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بناکرشہیدکیاگیا۔قمرمنصورنے کہاکہ ہمارے پاس ثبوت وشواہد موجود ہیں کہ سرکاری اہلکارسادہ لباس میں شہرمیں ایم کیوایم کے کارکنان اورکراچی کے شہریوں کوجھوٹے اوربے بنیادمقدمات میں گرفتارکرکے رقوم وصول کررہے ہیں اگرسپریم کورٹ کی نگرانی میں تین رکنی کمیشن بنایاجائے توہم وہ تمام ثبوت وشواہداس کمیشن کے سامنے پیش کرنے کوتیارہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورحق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹرنصرت شوکت،عارف خان ایڈووکیٹ،غازی صلاح الدین،گلفرازخان خٹک،اسلم آفریدی،کہف الوریٰ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر محمدفاروق ستارکے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔قمرمنصورنے کہاکہ آج ہمارے ایک جواں سال بہادر اور سرگرم کارکن سید فرازعالم کی دوران حراست پولیس اہلکاروں کی جانب سے انسانیت سوزبہیمانہ تشددسے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ سیدفرازعالم کوجب گرفتار کیاگیا اس وقت ان پرکسی قسم کاکوئی مقدمہ یاپولیس ریکارڈنہیں تھا جبکہ ان پر جھوٹی ایف آئی آرز بنانے کا سلسلہ کورنگی تھانے سے شروع ہواجس کے بعدوہ ریمانڈمیں کھوکھراپارتھانے کے پاس تھے کہ بدترین تشددکی وجہ سے آج کورٹ میں پیشی کے لئے جاتے ہوئے راستے میں شہیدکردیئے گئے دوسری جانب ابھی 9:30بجے ہمارے ایک اور جواں سال کارکن عبد الرؤف ولد شہباز جن کی عمر26برس تھی اور UC-3فیڈرل بی ایریا سے ایم کیوا یم کے بلدیاتی امیدوار بھی رہ چکے تھا جبکہ یونٹ 151کے یونٹ انچارج اشفاق بھائی کے بھتیجے بھی تھے انہیں شاداب مسجد گلبرگ کے قریب مسلح دہشت گردوں نے سر میں چار گولیاں مار کرکے شہید کردیاہے جبکہ دوسری جانب اہل سنت مسلک سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے ہمددرد ڈاکٹر سید اکبر علی ولد گل محمد اور اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید یاور حسین ولد سید مقبول حسین کو انکے کلینکس پر فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سیدفرازعالم کی گرفتاری تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سید فرازعالم شہیدولد سیدنیئر عالم ایم کیوایم ملیرسیکٹر یونٹ96کے کارکن تھے جنہیں28دسمبر2014 کوD-1ایریا یونٹ96کی حدودسے کورنگی انڈسٹریل ایریاپولیس(ایس آئی ٹی)نے گرفتار کیاتھااوران کی گرفتاری 2،جنوری2015ء کوظاہرکی گئی۔کورنگی تھانے نے سیدفرازعالم پر 23Aکی ایف آئی آرڈالی بعدازاں کھوکھراپاراورماڈل کالونی تھانے میں بھی ان کی FIRدرج کی گئی۔تھانہ کورنگی ان کوکورٹ لیکرگیااور14دن کاریمانڈحاصل کیا،جس کے بعدانہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور3 جنوری 2015 کوسیدفرازعالم کوتھانہ کھوکھرا پارنے ریمانڈکے حوالے سے اپنی کسٹیڈی میں لیاجہاں سیدفرازعالم پربہیمانہ تشددکیاجاتارہا۔3جنوری2015ء کوفرازعالم کوایف آئی آرسیکشن23Aسندھ آرمزایکٹ کے تحت کورٹ کے سامنے پیش کیااوران کا مزید ریمارنڈ مانگا۔ یہاں یہ بات بھی قابل غورہے کہ فرازعالم نے جج صاحب کواپنے اوپر کیے گئے تشدد کے نشانات دکھانے کے لئے اپنی پینٹ تک اتار کر دکھائی اور تشدد اور جلائے گئے نشانات جج صاحب کو دکھائے جس کے باوجودبھی جج نے ان کوتفتیش کے لئے مزید16جنوری2015ء تک کے لئے ریمارنڈپر کھوکھرا پار پولیس کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہاکہ سیدفراز عالم کے اہل خانہ سے تشدداورتفتیش کرنے والے سپاہی اورافسران مختلف وقتوں میں5سے 10لاکھ روپے کی ڈیمانڈکرتے رہے۔جس میں ایس آئی ٹی افسرایس پی نذیر مہر،ایس ایچ اوتھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا آفتاب احمدرند،تھانہ سعودآباد تفتیشی افسرعلی عباس،تھانہ کھوکھراپار کا تفتیشی افسر منظور سولنگی اورتفتیشی افسرمحمد ابراہیم تھانہ ماڈل کالونی شامل ہیں جنہوں نے تفتیش کی اوروقتافوقتاً سید فرازعالم کے اہل خانہ سے رقم وصول کرتے رہے جبکہ جن کانسٹیبلز نے سیدفرازعالم پرتشددکیاان میں عرفان، عمران اور اسد بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیدفرازعالم پرتشددکی تصدیق سندھ گورنمنٹ اسپتال ملیرمیں ڈاکٹرزاورمیڈیکل عملے نے سیدفرازعالم کے طبّی معائنے کے بعدکی اورپوری رپورٹ دی کہ ان پربدترین تشدد کیاگیا متعدد باران کو مختلف اسپتالوں میں لیجایاگیاجہاں ان کی چوٹوں کے بارے میں بتایاگیااوربتایاکہ کس کس طریقے سے لائٹراورسگریٹ سے ان کوبے دردی سے جلایا جاتا رہا جبکہ دوران حراست سیدفرازعالم کے موبائل فون سے ایس ایچ اوکورنگی انڈسٹریل ایریا آفتاب احمدرند سمیت دیگرپولیس افسران کی جانب سے مختلف وقتوں میں اہل خانہ کومسیجزکیے جاتے رہے ہیں اورکورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ اوآفتاب احمدرند اس کی جانب سے 10لاکھ روپے مانگنے کے باقاعدہSMS موجود ہیں اس کے بعدکھوکھراپارتھانہ ہے اس کے انونسٹی گیشن افسران ہیں جن میں محمدابراہیم ، منظور سولنگی اورانسپکٹرعلی عباس ان کی جانب سے مختلف SMS موجودہیں کہ انہوں نے مختلف وقتوں میں اس غریب کارکن فرازعالم کے اہل خانہ سے پیسے لیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کارکنان کی گرفتاری کے بعدعدالت میں پیش کرنے کے بجائے غائب کردینااورتشددکے بعدقتل کردینا سراسر ظلم ہے اورایم کیوایم اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی۔یہ بات اب واضح ہوچکی ہے کہ پولیس ایم کیوایم کے کارکنان کوگرفتارکرتی ہے اوران پرجھوٹے مقدمات بناکران پربدترین تشدد کرتی ہے ۔قمرمنصورنے کہاکہ ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کی جانب سے فرازعالم کے حوالے سے پٹیشن نمبرD-26-2015 سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروائی جاچکی ہے۔آج مورخہ 10 جنوری2015ء سیدفرازعالم کی کورٹ میں پیشی تھی ،ان کے گھروالے ان سے ملاقات کرنے صبح9بجے تھانے میں گئے جس کے بعد گھروالے کورٹ چلے گئے اورفرازعالم کی پیشی کاانتظارکیابعدازاں معلوم ہواکہ پولیس ان کوکورٹ لیکرجارہی تھی کہ بقول پولیس انکے پیٹ میں درد ہوا اور راستے میں ہی وہ شہیدہوگئے۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کوریاستی تشددکانشانہ بنایاجارہاہے پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے معصوم وبے کارکنان کی گرفتاریوں کانہ روکنے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، کراچی کے ہر علاقے میں رات بھر کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے جاتے ہیں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں وکوچن چن کرگرفتارکرکے ان پرانسانیت سوزتشددکیاجاتاہے تاکہ ان سے مرضی کے بیانات حاصل کیے جاسکیں اورمرضی بیانات حاصل کرنے میں ناکامی پرکارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے،اس سلسلے میں پولیس کے بعض افسران باقاعدہ ٹیمیں چلارہے ہیں جن کاکام ہے کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان اورکراچی کے شہریوں کو گھروں سے اٹھاتے ہیں اوران پرتشددکرتے ہیں اوراہل خانہ سے پیسہ مانگتے ہیں اورپیسہ نہ ملنے پرانہیں جان سے ماردیتے ہیں،ان پولیس افسران کوسندھ حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ سندھ حکومت اس میں ملوث ہے توغلط نہیں ہوگاہمارے پاس ثبوت وشواہدموجودہیں جوہم غیرجانبدارکمیشن (نیوٹرل)کے سامنے پیش کریں گے ۔ کراچی آپریشن کی آڑ میں بے گناہ کارکنان کو گرفتار کا جارہاہے جبکہ دہشتگردی کرنے والے او ر پولیس و رینجرز کے اہلکاروں کو قتل کرنیوالے کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد کھلے عام شہر میں گھوم رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ سیدفرازعالم ولدسیدنیئرعالم شادی شدہ تھے اور6ماہ کے ایک بیٹے کے باپ تھے انہوں نے2009میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکی تھی ان کے پسماندگان میں ایک چھوٹابھائی،والدہ ،بیوہ اوربچہ شامل ہیں۔رابطہ کمیٹی ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتی ہیاورانہیںیقین دلاتی ہے کہ فراز عالم شہید کا خون رائیگان نہیں جائیگااورفرازعالم سمیت ایم کیوایم کے تمام بے گناہ کارکنوں کوحراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کرنے والے پولیس اورسرکاری ایجنسیوں کے اہلکاراللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچیں گے۔قمرمنصورنے کہاکہ ابھی ہم سیدفرازعالم کے حوالے پریس کانفرنس ترتیب دے رہے تھے کہ آج موچکو سے ملنے والی 3لاشوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7افرادجن میں کامران عباسی ولدانعام عباسی، محمد سلیم ولد محمد جلال، محمد حلیم ولد محمد جلال،محمدفرازولد نامعلوم ،محمد جعفر ولدحسین،سید نعیم جعفری عرف پیارے بھائی ولدجعفری اورکمیٹی ممبرمحمدریحان ولدشیخ عبدالرحمن کو500کواٹرزماریپورروڈ سے دوپہرتقریباً1بجے گرفتار کیا گیا اورواضح شناخت کے بعدچار چھوڑدیا گیااورباقی 3افراد کوگرفتارکرکے اپنے ہمراہ لے گئے یہ تمام افراد5جنوری 2015ء کومچھلی کے شکارکے لئے گئے تھے جنہیں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے راستے سے گرفتار کیااورڈبل کیبن گاڑی میں بیٹھاکرنامعلوم مقام کی طرف لے گئے اورآج مورخہ10جنوری 2015ء بروزہفتہ کوپولیس اسٹیشن موچکوبلدیہ ٹاؤن سے ان تینوں محمدریحان ولدشیخ عبدالرحمن یونٹ کمیٹی ممبرلائنز ایریاسیکٹر،سیدنعیم جعفری (عرف پیارے بھائی)ولدسلیم جعفری ہمدردیونٹ  54لائنزایریا سیکٹر اورسیدجعفرعباس ولد سعید الحسن جعفری ہمدردیونٹ 185ناظم آبادگلبہارسیکٹرشامل ہیں۔قمرمنصورنے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقرسے اپیل کی کہ وہ سیدفرازعالم کی دوران حراست پولیس کے بہیمانہ تشددسے ہلاکت کاسوموٹو لیں اور ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیکرثبوت وشواہدکی روشنی میں فرازعالم شہیدپرتشددکرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کونوکریوں سے برخاست کرکے ان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے اورانہیں قتل کے مقدمے میں گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے اور سید فرازعالم کے اہل خانہ کوانصاف فراہم کریں۔

4/19/2024 3:57:09 AM