جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 25مئی کو تبت سینٹر پرعظیم الشان یکجہتی ریلی کی کامیابی پردنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زبردست مبارکباد اور خیر مقدم کیا گیا ہے ۔جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اسے بین القوامی مبصرین کی جانب سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور اہم ریلی قرار دیا جا رہا ہے ۔