Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطا ف سے اظہاریکجہتی ریلی ؍جھلکیاں


قائدتحریک الطا ف سے اظہاریکجہتی ریلی ؍جھلکیاں
 Posted on: 5/25/2014
قائدتحریک الطا ف سے اظہاریکجہتی ریلی ؍جھلکیاں

* قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ نے اتوارکے روزتبت سینٹرایم اے جناح روڈپرعظیم الشان’’ یکجہتی ریلی‘‘انعقاد کیاگیا۔
* ’’یکجہتی ریلی‘‘میں کراچی سمیت سندھ کے شہروں سے مختلف قومتوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام مائیں بہنیں،بزرگ،نوجوان،طلبہ وطالبات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی 
سے وابستہ افراد نے لاکھوں کی تعدادمیں شرکت کی۔
* ریلی کاآغازتلاوت قرآن پاک سے ہوااس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے قرآن پاک کی آیات کی تلات کی ۔
* یکجہتی ریلی میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ،مشائخ وعظام نے خصوصی طورپرشرکت کی اورقائدتحریک الطاف حسین سے یکجہتی کابرملااظہارکیا۔
* یکجہتی ریلی میں خصوصی افراد(معذور)نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورقائدتحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت اورعقیدت کااظہارکیا۔
* قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ریلی میں تبت سینٹرسے تین ہٹی لیاقت آبادتک عوام کاٹھاٹے مارتاسمندرنظرآیا۔
* الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ریلی نے سی اوپی اورلیاقت آبادجلسوں سمیت ماضی میں ہونے والے تمام بڑے جلسوں کے ریکارڈتوڑدیئے۔
* قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے ’’ریلی‘‘کے شرکاء نے ہاتھوں میں قائدتحریک کی تصویر،بینرزاورپاکستان اورایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے۔
* ریلی کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،سیدحیدرعباس رضوی،صوبائی وزیر عبدالرؤف 
صدیقی، صوبائی مشیرفیصل سبزواری،متحدہ بین المسلمین کے صدرسینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی،رکن قومی اسمبلی نبیل گبول،ممتازقانون داں بیرسٹر سیف ،ممتازصحافی وتجزیہ کار 
اورکالم نویس آغا مسعودحسین ،متقدیٰ منصور،بشب صادق ڈینیل ،منگلاشرما اوروقارشاہ نے خطاب کیا۔
* اسٹیج پررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت،انجینئررناصرجمال واراکین رابطہ کمیٹی براجماں تھے۔
* قائدتحریک الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے یکجہتی ریلی میں عوام بسوں،ویگنوں،کاروں،جیبوں اورموٹرسائیکلوں سمیت مختلف اقسام کی گاڑیوں میں قافلوں اور 
ریلیوں کی شکل میں سہ پہرسے ہی تبت سینٹرپہنچاشروع ہوگئے۔ 
* ریلی میں شرکت کے لئے آنے والے قافلوں کوخوش آمدیدکہنے کے لئے کراچی تنظیمی کمیٹی کی جانب سے شہربھرمیں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے تھے۔
* ریلی میں شرکت کرنے والے عوام خصوصاًماؤں بہنوں اوربررگوں اورنوجوان کارکنان کاجوش وخروش قابل دیدتھااوران کی جانب سے جئے الطا ف،ہمیں منزل نہیں 
رہنماء چاہیے کے نعرے لگائے جاتے رہے۔
* یکجہتی ریلی میں عوام کے لاکھوں کے مجمع نے ایم کیوایم کے روایتی نظم وضبط کامظاہرہ کیااورکراچی میں شدیدگرمی اورتیزدھوپ کے باوجودشرکاء اپنی نشستوں پربراجماں رہے۔
* ’’یکجہتی ریلی‘‘کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے زبردست انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں گذشتہ کئی روزسے تیاریوں کاسلسلہ جاری تھا۔
* ایم کیوایم نے عوام کے ہردل عزیزقائدسے اظہاریکجہتی کے لئے ’’یکجہتی ریلی‘‘کے لئے معروف شاہراہ اور کراچی کاشہ رگ ایم اے جناح روڈکاانتخاب کیاگیا۔
* ریلی کے انعقادکے سلسلے میں ایم اے جناح روڈتبت سینٹرپرکنٹینرزکی مدد20فٹ بلنداور50فٹ لمبااسٹیج بنایاگیاتھا۔
* اسٹیج کے عقب میں بڑی اسکرین لگائی گئی جس پر’’RALLY FOR ALTAF HUSSAIN THE VIOCE OF COMMON 
PEOPLEجلی حروف میں تحریرتھا۔
* اسٹیج کے سامنے کی طرف’’جوتجھ سے عہدِوفااستواررکھتے ہیں۔۔۔علاجِ گردش لیل ونہاررکھتے ہیں شعرتحریرتھا۔
* اسٹیج کے سامنے کے حصے کوپودوں سے سجایاگیاتھاجبکہ اسٹیج کے دائیں پریس گیلری بنائی گئی تھی۔
* یکجہتی ریلی کے لئے ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات ،سیکٹرز،یونٹس کی جانب سے ایم اے جناح روڈاورشہربھرمیں اہم شاہراہوں،چوراہوں،چورنگیوں،بلندعمارتوں پر 
قائدتحریک الطا ف حسین کی تصویروں پرمبنی پینافلکش اسکرین،بینرز،اشعارآویزاں کیے گئے تھے۔
* ریلی میں میڈیکل ایڈکمیٹی،سوشل میڈیااورلٹریچرکمیٹی کی جانب سے خصوصی کیمپس لگائے گئے تھے۔
* حسب روایت الیکٹرونکس میڈیانے جدیدترین آلات سے آراستہ ایکیومنٹ ڈی سی این جی سے کوریج کی جبکہ بعض چینلزکی جانب سے ریلی کی فضائی کوریج کے لئے 
نشریاتی ڈراؤن کابھی استعمال کیاگیا۔

12/21/2024 7:08:30 PM