ملک بھر کامزدور طبقہ25مئی کو جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے تبت سینٹر پرنکالی جانے والی ریلی میں شرکت کرکے ریلی کو کامیاب بنائے، ایم کیوا یم لیبر ڈویژن کی اپیل
ملک کا مظلوم و محروم مزدور طبقہ الطاف حسین سے محبت میں کسی سے پیچھے نہیں ہے،انچارج لیبر ڈویژن کاظم رضا
کراچی ۔۔۔23مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے لیبر ڈویژ ن کے انچارج کاظم رضا نے ملک بھر کے محروم و مظلوم مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کی جانب سے 25مئی بروز اتوار، جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے تبت سینٹر پرنکالی جانے والی عظیم الشان ریلی میں بھر پور تعداد میں شرکت کرکے ریلی کو کامیاب بنائیں ۔کاظم رضا نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک غریب و مظلوم طبقات کے حقوق کے حصول کی جدو جہد کی ہے اور بالخصوص مزدوروں کے ساتھ ہونے والی ہر نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔انہوں نے مزدور یونینز کے ذمہ داران اور لیبر ڈویژن کے ذمہ دارا ن وکارکنان سے کہا ہے کہ وہ اپنے مزدوربھائیوں کے درمیان جاکر انھیں جناب الطاف حسین کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کے متعلق آگہی فراہم کریں ، انھیں 25مئی کی اظہار یکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دیں اور ریلی میں اپنے اہل خانہ ، اہل علاقہ ، دوست احباب کے ہمراہ شرکت کرکے ثابت کردیں کہ جناب الطاف حسین سے اپنی محبت میں ملک کا مظلوم و محروم مزدور طبقہ کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔