ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں بانی و قائد جناب الطاف حسین
کی 73ویں سالگرہ کے اجتماع میں برطانیہ کے سینکڑوں افراد کی شرکت
اجتماع میں بیلجئم،فرانس اور مڈل ایسٹ سے بھی ایم کیوایم کے ذمہ داران کی شرکت
قائدتحریک الطاف حسین کا اجتماع میں پرجوش استقبال،
اجتماع میں لندن کے نوجوان گلوکار صبور خان نے اپنے فن کامظاہرہ کیا
لندن۔۔20ستمبر 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ بھرپورجوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی جس میں ایم کیوایم کے کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت کی۔اجتماع میں لندن کے ساتھ ساتھ مانچسٹر،برمنگھم، بریڈ فورڈ، نوٹنگھم، لیسٹر سے آئے ہوئے ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔جبکہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ بیلجئم،فرانس اور مڈل ایسٹ سے بھی آئے ہوئے ایم کیوایم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔سالگرہ کے سلسلے میں ایجوئیر کے سنگھم بینکوئیٹ ہال میں شانداراجتماع منعقد کیا گیا۔اجتماع میں خواتین، بزرگ، نوجوان، بچوں اور کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ہال کو پنڈال کی شکل دی گئی
۲
تھی۔تقریب میں بانی وقائد جناب الطاف حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی اور انتہائی اہم خطاب کیا۔اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے کنونیر مصطفی عزیز آبادی،ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، امریکہ سے آئے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ریحان عباد ت، عاطف شمیم، رابطہ کمیٹی کے رکن فہد مصطفی، امریکا کے ہیوسٹن چیپٹر کی کمیٹی کے رکن فواد احمد شریک تھے جبکہ لندن سے رابطہ کمیٹی کے ارکان سفیاں یوسف، افتخار حسین اورارشد حسین،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سہیل خانزادہ،ہاشم اعظم، ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر معین خان،شعبہ خواتین کی انچارج یاسمین نوین اور شعبہ خواتین کی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس کے علاوہ تقریب میں خاتون شخصیت شبو آپا، پاکستان پیٹریا ٹک فرنٹ کے صدر چوہدری طارق،انجمن سادات کے چیئرمین سیدتسنیم حیدر شاہ، پی ٹی آئی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پنڈال میں سالگرہ کی تقریب کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائند گان کیلئے علیحدہ انتظام کیا گیا جہاں الیکٹر انک اورپرنٹ میڈیا کے نمائندگا ن،یوٹیوبر ز اور سوشل میڈیا کے دیگر نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے سالگرہ کی تقریب کی کوریج کی۔ پنڈال میں اسٹیج بنایا گیا تھا اسٹیج کی پشت پر ایک خوبصورت اسکرین آویزاں کی گئی تھے جس پر انگریزی میں الطاف حسین کو 73ویں سالگرہ مبارک تحریر تھا،پنڈال کو ایم کیوایم کے پرچموں
۳
،اور غباروں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جبکہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کی قدآور تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھی۔ جناب الطاف حسین ہال میں داخل ہوئے توایم کیوایم کے کارکنان سمیت اجتماع کے تمام شرکاء نے ان کاپرجوش استقبال کیا اورکافی دیرتک جناب الطاف حسین کے حق میں زور دار نعرے لگائے۔ہال کافی دیرتک نعروں اورتالیوں سے گونجتارہا۔
جناب الطاف حسین نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اچانک ایک دو تین کہا جس پر پنڈال میں موجود سینکڑوں حاضر ین نے مکمل خاموشی اختیار کی جہاں پنڈال میں مکمل سناٹا طاری ہوگیا،جناب الطاف حسین نے حاضرین کو خراج تحسین پیش کیا۔خطاب کے بعداجتماع کے شرکاء نے جناب الطاف حسین سے فرداًفرداً ملاقات کی۔ انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی، انہیں گلدستے دیے۔ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ جناب الطاف حسین نے انہیں دعائیں دیں۔
سالگرہ کے اجتماع میں لندن کے نوجوان گلوکار صبور خان نے اپنے فن کامظاہرہ کیا، صوفیانہ کلام، مختلف نغمے،گیت اورغزلیں پیش کرکے تقریب میں سماع باندھ دیا۔
٭٭٭٭٭