ایم کیوایم کے زیراہتمام شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی 16 ویں برسی منائی گئی
پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام قرآن خوانی کی گئی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی قرآن وفاتحہ خوانی کی گئی
قرآن خوانی میں اراکین رابطہ کمیٹی، ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے صاحبزادے عالیشان فاروق، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران وکارکنان اورخواتین کی شرکت
لندن …… 17 ستمبر 2026ء
ایم کیوایم کے زیراہتمام شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی 16 ویں برسی پاکستان سمیت مختلف ممالک میں منائی گئی۔ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ قرآن خوانی میں کارکنوں، بزرگوں،خواتین اوربچوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام بھی قرآن خوانی کی گئی۔
شہید انقلاب کی برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی قرآن وفاتحہ خوانی کی گئی۔ قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، عاطف شمیم، رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشد حسین، سفیان یوسف، فہد مصطفےٰ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان ہاشم اعظم سہیل خانزادہ،، ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے صاحبزادے عالیشان عمران فاروق، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرمعین خان، یوکے یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان اورشعبہ خواتین کی ارکان نے شرکت کی۔ قرآن خونی کے بعد ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
٭٭٭٭٭