Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم جرمنی کے زیر اہتمام APMSO کا 48واں یوم تاسیس 4 جولائی 2026 بروز ہفتہ جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ (Duisburg) میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا


 ایم کیوایم جرمنی کے زیر اہتمام APMSO کا 48واں یوم تاسیس 4 جولائی 2026 بروز ہفتہ جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ (Duisburg) میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا
 Posted on: 7/5/2026 1

ایم کیوایم جرمنی کے زیر اہتمام APMSO کا 48واں یوم تاسیس 4 جولائی 2026 بروز ہفتہ جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ (Duisburg) میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا قائد تحریک الطاف حسین نے جدید ٹیکنالوجی کے استمعال سے “ٹک ٹاک لائیو “ پر فکری نشستیوں میں عوام الناس سے براہ راست گفتگو کرکے اپنے اوپر عائدغیرآئینی ،غیرقانونی وجبری پابندی کو بے اثر کر دکھایا ۔ بدلتی دنیا کے تقاضوں اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوئے بغیر آج کامیابی اور ترقی کا تصور بھی نہی کیا جاسکتا ۔ شاہد رضا ایم کیوایم جرمنی کے زیر اہتمام 48 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیوایم جرمنی کے سینٹرل آرگنائزر احسن ظفر ، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر اسماعیل خالق اور اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی سید کاظم، سجاد احمد ، ایاز الاحسن (المعروف ذیشان بھائی) اور بابر انیس سمیت کارکنان و ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے ہوا۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض بابر انیس نے انجام دیے اور اپنے افتتاحی کلمات میں انہوں نے APMSO کے قیام کی ضرورت،اس کے پس منظر، اس عظیم جدوجہد اور اس کے قیام سے لے کر آج تک کے اہم تحریکی مراحل پر ایک جامع اور فکر انگیز جائزہ پیش کیا۔ بعد ازاں ایاز الاحسن بھائی نےشرکا محفل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھرکے مظلوم عوام اب بابائے مہاجر قوم جناب الطاف حسین پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،جس پر ہم عوام کا تہہ دل شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس عوامی اعتماد کو تحریک کے لیے عظیم سرمایہ قرار دیتے ہیں اس موقع پر ایم کیوایم جرمنی کے سینٹرل آرگنائزر احسن ظفر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور شرکاء سے تجدیدِ عہدِ وفا لیا۔ شرکا محفل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ APMSO ایک ایسی طلبہ تنظیم ہے جس کے بطن سے متحدہ قومی موومنٹ (MQM) جیسی مؤثر سیاسی تحریک نے جنم لیا، جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد تاریخی سیاسی واقعہ ہے، اور دنیا کی سیاسی تاریخ میں اس کی مثال شاذ و نادر ہی ملتی ہے۔ شرکا تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم جرمنی کےجوائنٹ سینٹرل آرگنائزر اسماعیل خالق نے قائد تحریک الطاف حسین سمیت تمام وفاپرست کارکنان اور ہمدردوں کو APMSO کے 48ویں یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کل بھی اپنے قائد جناب الطاف حسین کے ساتھ تھے،آج بھی ان کے ساتھ ہیں، اور ان شاء اللہ تحریک کے مقاصد کی تکمیل تک اسی عزم و وفا کے ساتھ ان کا ساتھ نبھاتے رہیں گے۔ اس موقع پر شرکا تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد رضا نےتحریک کے قیام اور اسکےاغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کی بنیادوں میں شہیدوں کا مقدس لہو شامل ہے لہٰذا اس تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہی کرسکتی-انہوں نے پاکستان میں موجود وفاپرست کارکنان کو درپیش مشکلات ومصائب کا ذکر کرتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ تحریک نامساعد حالات کے باوجود اپنی کارکنان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا کی اہمیت پر بھی تفصیل سے گفتگو کی اور کہا کہ بدلتی دنیا کے تقاضوں اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوئے بغیر آج کامیابی اور ترقی کا تصور بھی نہی کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ریاست نے قومی خزانے کے اربوں روپئے اور ملکی وسائل کا بے دریغ استمعال کرکے قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف جو جھوٹا بیانیہ گھڑا تھا قائد تحریک الطاف حسین نے جدید ٹیکنالوجی کا استمعال کرتے ہوئے ٹک ٹاک لائیو کے زریعے پاکستانی عوام سے براہ راست گفتگو کرکے نہ صرف اس بیانیے کو زمین بوس کردیا بلکہ اپنی تحریر تقریر و تصویر پر غیر آئینی و غیر قانونی پابندی کو بھی بے اثر کردکھایا۔ انہوں نے اس شعبہ کو مذید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر کارکن کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے بانی و قائد جناب الطاف حسین کے پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچائے اور ایم کیوایم کے خلاف تسلسل سے کیے جانے والے ہر منفی اور گھناؤنے پروپیگنڈے کاجواب دلیل سے دے ۔ انہوں نے تمام وفاپرست کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں اپنابھرپور کردار ادا کریں اور تحریک کا مضبوط بازوبنیں ۔ بعد ازاں تمام شرکا محفل نے کیک کاٹا اور دورانِ تقریب کارکنان و ہمدردوں نےروایتی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے قائد تحریک الطاف حسین اور تحریک کے حق میں انتہائی پرجوش انداز میں نعرے لگائے، جس سے محفل انتہائی پرجوش ہو گئی ۔
اجلاس کے اختتام پر بانی و قائد جناب الطاف حسین کی درازئے عمر، کامل صحت وسلامتی اور کامیابیوں، تحریک کے شہداء کی مغفرت ودرجات کی بلندی ،جبری طور پر لاپتہ کارکنان واسیران کی جلد بازیابی و رہائی، نیز تمام وفاپرست کارکنان، ہمدردوں اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی اور استقامت کے لیے اللہ رب العالمین کے حضور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جئے الطاف، صدا جئے منجانب جرمنی آرگنائزنگ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ جرمنی

7/6/2026 1:01:49 PM