Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بعض پوڈ کاسٹرز پیپلزپارٹی کی ایما پر سندھ میں سندھی مہاجر نفرت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں۔


 بعض پوڈ کاسٹرز پیپلزپارٹی کی ایما پر سندھ میں سندھی مہاجر نفرت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں۔
 Posted on: 7/18/2026

بعض پوڈ کاسٹرز پیپلزپارٹی کی ایما پر سندھ میں سندھی مہاجر نفرت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں۔  #کیا_مہاجر_یہودی_ہیں پیپلزپارٹی اپنے مذموم سیاسی مفادات کے لئے ہمیشہ سندھ کارڈاستعمال کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیپلزپارٹی کے پے رول پر کام کرنے والے بعض یوٹیوبرز اور پوڈکاسٹرز گزشتہ تین ماہ سے اپنے پروگراموں کے ذریعے سندھی مہاجر نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہی عمل کررہے جس کی بنیاد ذوالفقارعلی بھٹواوراس کی جماعت پیپلزپارٹی نے رکھی تھی، یہ یوٹیوبرز اورپوڈکاسٹرز نفرت پھیلانے میں اس انتہا کو پہنچ چکے ہیں کہ وہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ مہاجر اسرائیلی ہیں جبکہ پاکستان کے سندھی، بلوچ، پشتون پنجابی فلسطینی ہیں، یہ مہاجروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے پاکستان خصوصاًسندھ میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اورزیادتیوں کی تاریخ کوبالکل الٹ بناکر پیش کررہے ہیں اور مہاجروں کوظالم بناکرپیش کررہے ہیں جو تاریخ کے ساتھ ایک مذاق ہے۔ مہاجروں نے سندھ میں کئی اسکول، کالج قائم کئے، بینکس اور انشورنس کمپنیاں قائم کیں، صنعتیں لگائیں لیکن بھٹو دور حکومت میں نیشنلائزیشن کے نام پر یہ تمام تعلیمی ادارے، بینکس اور صنعتیں قبضے میں لے لی گئیں، بھٹو نے کوٹہ سسٹم اور دیگر بہت سے متعصبانہ فیصلوں سے سندھ میں جو تقسیم اورنفرت کاسلسلہ شروع کیا وہ نفرت کے اقدامات کی وجہ سے جاری رہا، سندھ کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے جانے والے مہاجرطلبہ کے ساتھ جوسلوک کیاجاتا تھاوہ ناقابل بیان ہے، ان پر اندرون سندھ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے، لیکن کیا کراچی میں کسی بھی اسکول یاکالج میں کسی بھی سندھی بولنے والے طالبعلم کے ساتھ وہ سلوک کیاگیا؟  مہاجروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے بعض پوڈکاسٹرمہاجروں پریہ شرمناک الزام لگارہے ہیں کہ مہاجروں نے دوسری تمام قوموں پر ظلم کیا، ان پر حملے کئے، ان کاقتل کیا جو حقیقت کے سراسرخلاف ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ظلم تومہاجروں کے ساتھ کیاگیا، جنرل ایوب خان نے اپنے دورمیں مہاجروں کو سول سروسزسےنکالا،1964ء میں صدارتی انتخاب میں مہاجروں نے جنرل ایوب خان کے مقابلے میں قائداعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کاساتھ دیا لیکن اس کی پاداش میں جنرل ایوب خان کے صاحبزادے گوہرایوب صوبہ سرحد سے سادہ لوح پختونوں کویہ کہہ کر کراچی لائے کہ ہم کافروں کے علاقے فتح کرنے جارہے ہیں، پختونوں کو کراچی لاکران سے جشن فتح کے نام پر جلوس نکالے گئے جس کے دوران مہاجربستیوں پر حملے کرائے گئے اوربے گناہ مہاجروں کاقتل کیا گیا ، بہنوں بیٹیوں کی بے حرمتی کی گئی، یہ بتایاجائے کہ کیامہاجروں نے کسی پختون بستی پر حملہ کیاتھایا مہاجرعلاقوں پر حملے ہوئے تھے؟ اس وقت نہ الطاف حسین تھا، نہ ہی ایم کیوایم تھی۔اسی طرح ذوالفقارعلی بھٹو کے دورمیں 1972ء میں لسانی بل پیش کرکے سندھ میں جونفرت کی آگ بھڑکائی جس کے نتیجے میں سندھ میں جولسانی فسادات ہوئے ، کیا اس وقت ایم کیوایم تھی؟ کیا الطاف حسین سیاست میں تھا؟  پیپلزپارٹی جودراصل شاؤنسٹ اورنسل پرست پارٹی ہے جوجمہوریت کے نام پر ہمیشہ نفرت اورتعصب کی سیاست کرتی ہے، جواپنے مذموم سیاسی مفادات کے لئے ہمیشہ سندھی کارڈاستعمال کرتی ہے اور فوج کے ساتھ سمجھوتہ کرکے خود بھی لوٹ مارکرتی ہے اور فوج کوبھی حصہ دیتی ہے۔وہ آج بھی سندھ میں یہی کھیل کھیل رہی ہے اوراپنے پے رول پر کام کرنے والے نام نہاد صحافیوں اورپوڈکاسٹرز کے ذریعے نفرت پھیلارہی ہے۔نفرت پھیلانے والے یہ پوڈکاسٹر مہاجروں کو قصوروار اورظالم بناکرپیش کررہے ہیں، یہ عناصر آج پھر پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر اپنی نفرت انگیز پروگراموں کے ذریعے سندھ میں نفرتیں پھیلارہے ہیں اور ایک بارپھر سندھ میں نفرت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں۔   میں سوال کرتاہوں کہ ہم نے کب کسی تقریر میں کہا کہ کراچی صرف مہاجروں کا ہے اور کراچی سے تمام قوموں کونکالو؟ یہ بات پیپلزپارٹی کے پے رول پر کام کرنے والے نفرت پھیلانے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ جبکہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ بھٹو نے سندھ میں تقسیم اورنفرت کی جودیوار کھڑی کی اس تفریق کوکیسے مٹایاجائے اور سب ملکر رہیں۔میں آج بھی سندھی اور مہاجروں سے کہتاہوں کہ وہ نفرتیں پھیلانے والے ان متعصب لوگوں کی سازشوں کواپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 431  ویں فکری نشست سے خطاب 17جولائی 2026ء youtu.be/-gucOU9vDuY?si


7/20/2026 10:17:36 PM