Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کمراں خدارا بیرونی قوتوں کے مفادات کی جنگ کاحصہ بننے اوران کے مفادات کی آگ میں کودنے کے بجائے اپنے گھرکی آگ کوبجھائیں ……الطاف حسین
Posted on: 7/14/2026
ح
کمراں خدارا بیرونی قوتوں کے مفادات کی جنگ کاحصہ بننے اوران کے مفادات کی آگ میں کودنے کے بجائے اپنے گھرکی آگ کوبجھائیں ……الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کہنے کوایک آزاد اورخودمختارملک ہے لیکن درحقیقت پاکستان آزاد مملکت نہیں بلکہ امریکی مفادات کی چھاؤنی بنا ہوا ہے۔یہ حقیقت انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان میں آگ لگی ہوئی ہے لیکن پاکستان کے وزیراعظم،آرمی چیف اورتمام سول وعسکری حکمراں امریکہ کے مفادات کےلئے لگے ہوئے ہیں۔اپنے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے، بلوچستان ہاتھوں سے نکل رہا ہے، وہاں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے،کئی روز سے پولیس کے شہید اہلکاروں کےورثاء اپنے پیاروں کی لاشیں لیکر دھرنا دیے ہوئے ہیں، پختونخوا میں خون بہہ رہا ہے، کشمیرمیں آگ لگی ہوئی ہے،کشمیریوں نے اپنے حقوق مانگے توانہیں ان کے حقوق دینے کے بجائے ان پر گولیاں چلائی جارہی ہیں، شہید ہونے والوں کی لاشیں تک اہل خانہ کونہیں دی جارہی ہیں، وہاں خوراک جانے کے راستے بند کردیے گئے ہیں، ریاستی مظالم کے خلاف پورا کشمیر سراپا احتجاج ہے۔آخر فوج اپنے ہی لوگوں پر کیوں چڑھائی کررہی ہے؟ اپنے ہی لوگوں کوکیوں مار رہی ہے؟ حکومت کے خلاف آوازاٹھانے والوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے؟ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے آج پورے ملک میں بے چینی ہے، مگر پاکستان کے حکمراں امریکی مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں اور دنیا بھر میں جارہے ہیں لیکن ان کے پاس اپنے گھر کی آگ بجھانے اور لوگوں کی فریادیں سننے کےلئے وقت نہیں ہے۔ پاکستان کے فوجی جرنیل، وزیراعظم اور وزیرداخلہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کراتے پھر رہے ہیں، کیا اس کام کیلئے دنیا کے 52 اسلامی ممالک میں صرف پاکستان واحد مسلم ملک رہ گیا ہے؟ میں حکمرانوں سے کہوں گا کہ خدارا بیرونی قوتوں کے مفادات کی جنگ کا حصہ بننے اور ان کے مفادات کی آگ میں کودنے کے بجائے اپنے گھرکی آگ کو بجھائیں، اپنے ملک کی فکر کریں، عوام کوان کے حقوق دیں، ان کے زخموں پر مرہم رکھیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 430 ویں فکری نشست سے خطاب 12جولائی 2026ء مکمل فکری نشست دیکھیے
https://
youtu.be/kIrON-AsQFg?si
=CQlsC57oB-yaguK-
9/4/2026 2:28:05 AM
پیپلزپارٹی سندھ میں قتل و غارت گری کی کوشش کررہی ہے، مجھے ہرطرف آگ اور
...
03 Sep 2026
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک
...
01 Sep 2026
حقیقت کوتسلیم کرناحقیقت پسندی ہے اوراس حقیقت کوتسلیم کرنے کے بعداس کے
...
31 Aug 2026
زورزبردستی سے دی گئی دیت شرعاًناجائز اورحرام ہے تمام مفتیوں کوالطاف
...
31 Aug 2026
حکومت کا کرکٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کاانٹرویونشرہونے سے روک
...
30 Aug 2026
میررضا علی شہید کے قاتل پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہیں۔الطا ف حسین
...
30 Aug 2026
مسائل پر آوازاٹھاتا تھا تواسٹیبلشمنٹ نے لاہورہائیکورٹ کے ذریعے ستمبر
...
29 Aug 2026
کراچی کی یہ صورتحال دیکھ کرمجھے بہت دکھ ہوتا ہے، شہریوں کواچھی طرح معل
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال کے سانحے پر وزیراعظم سمیت محکمہ صحت کے تمام ذمہ داروں کو اس
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال اسلام آباد میں معصوم ببچوں کے جل کرجاں بحق ہونے کاواقعہ بہت
...
28 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us