Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امجد صابریؒ کی دسویں برسی کے موقع پر بانی و قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا خراج عقیدت


 امجد صابریؒ کی دسویں برسی کے موقع پر بانی و قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا خراج عقیدت
 Posted on: 3/5/2026 1

امجد صابریؒ کی دسویں برسی کے موقع پر بانی و قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا خراج عقیدت لندن ۔۔۔ 5 مارچ 2026ء متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے عظیم قوال، عاشقِ رسولﷺ، سفیرِ امن و محبت شہید امجد صابریؒ کی یومِ شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد صابریؒ کی شہادت صرف ایک خاندان یا فن کی دنیا کا نقصان نہیں بلکہ پوری ملت کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ امجد صابری شہید احترام انسانیت پر یقین رکھنے والی ہستی تھے جو اپنے روحانی کلام کے ذریعے لوگوں میں امن پیار محبت اور انسانیت کا پیغام پھیلا رہے تھے۔ انہوں نے قوالی کے ورثے کو نئی نسل تک پہنچایا اور محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کیا۔ بانی و قائد اور رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 16 رمضان المبارک 2016ء کو امجد صابریؒ کو شہید کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جنہوں نے ہم سے امن و محبت بھائی چارے اور احترام انسانیت کے علمبردار کو چھین کر انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابریؒ کی شہادت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ پاکستان کو امن، برداشت، مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے، معاشرے کو مذہبی انتہا پسندوں کی نہیں بلکہ امجد صابری شہید جیسی ہستیوں کی ضرورت ہے۔ بانی و قائد جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے شہید امجد صابریؒ کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام چاہنے والوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے کارکنوں اور عوامِ سے اپیل کی کہ وہ شہید امجد صابریؒ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں، انہیں خراج عقیدت پیش کریں اور ان کے امن و محبت کے پیغام کو پھیلائیں ۔

3/9/2026 6:09:13 PM