وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں سہیل آفریدی کو صوبہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اوردعا گو ہوں کہ وہ صوبے کے عوام کی بلا امتیاز رنگ ونسل، زبان، سیاسی وابستگی، عقیدہ اورمذہب سب کی خدمت کریں اورایمانداری سے کام کریں۔
یہ بات سامنے آئی ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی اڈیالہ جیل گئے تو ان کی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی جوکہ نہ صرف زیادتی ہے بلکہ وزارت اعلیٰ کے منصب کی بھی بے حرمتی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں فون کرکے مبارکباد دی جس پرمیں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم سے درخواست کی کہ میری عمران خان سے ملاقات کرائیں، پر وزیراعظم شہباز شریف نے جواب دیا کہ ”میں پوچھ کر بتاتا ہوں“
میرا سوال ہے کہ کسی ملک کے وزیراعظم کو کس سے پوچھنا ہوتا ہے؟ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ خوب جانتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کس کے انڈرمیں ہیں اور انہیں کس سے پوچھنا پڑتا ہے۔