Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرتاہوں کہ ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نثارپہنور اورانورخان ترین کوبازیاب کرائیں۔

 میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرتاہوں کہ ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نثارپہنور اورانورخان ترین کوبازیاب کرائیں۔
 Posted on: 10/16/2025

میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرتاہوں کہ ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نثارپہنور اورانورخان ترین کوبازیاب کرائیں۔
نثارپہنور اورانورخان ترین کو16ستمبر 2025ء کوایک تقریب میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواکرکے لاپتہ کردیا ہے۔ انہیں لاپتہ ہوئے ایک مہینہ سے زیادہ کاعرصہ گزرچکا ہے ۔ نثارپہنورکو اس سے پہلے بھی تین مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا اوراب انہیں چوتھی مرتبہ لاپتہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح انورترین کودوسری مرتبہ حراست میں لیا گیا ہے۔ نثارپہنور اورانورخان ترین کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی لیکن کورٹ نے پٹیشن کی سماعت کے لئے ایک مہینہ بعد کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ ہم نے انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان سمیت تمام اداروں کو بھی آگاہ کیا۔ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ ملک میں بے گناہ افراد کوپکڑ کرلاپتہ کیا جارہا ہے، حالانکہ ایم کیوایم ہی نہیں بلکہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کوگرفتارکرکے لاپتہ کرنا سراسرغیرقانونی عمل ہے جو ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام زرا تصورکریں کہ اگرکسی کا بیٹا یا بھائی یاشوہر اس طرح لاپتہ کردیا جائے تواس کے اہل خانہ کے دلوں پر کیا گزرتی ہوگی ۔ان دونوں کے اہل خانہ بہت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں لہٰذا میری آپ سے پرذور اپیل ہے کہ نثارپہنور اورانورترین کوفی الفوربازیاب کرائیں۔ 

الطاف حسین 
فکری نشست نمبر 331 سے خطاب
16اکتوبر 2025ئ

10/18/2025 8:37:28 PM