Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پرپابندیوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں پر ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی سطح پر احتجاجی مہم چلانے کااعلان


 ایم کیوایم پرپابندیوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں پر ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی سطح پر احتجاجی مہم چلانے کااعلان
 Posted on: 12/29/2024
 ایم کیوایم پرپابندیوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں پر ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی سطح پر احتجاجی مہم چلانے کااعلان
مختلف ممالک کے صدور، وزرائے اعظم، سینیٹرز، کانگریس مینزارکان پارلیمنٹ کو خطوط بھیجے جائیں گے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ آن لائن پٹیشنز تیار کی جائیں گی
 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، انسانی حقوق کے اداروں کو خطوط لکھے جائیں گے 
 احتجاجی مہم کے سلسلے میں اوورسیزیونٹوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے
  حق تلفیوں اورزیادتیوں کے معاملے پر آن لائن کانفرنسوں کاانعقادکیاجائے گا
  کانفرنسوں میں تمام قوموں کے نمائند ے شریک ہون گے،قراردادیں منظورہون گی
احتجاجی مہم کااعلان رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے وڈیوبریفنگ میں کیا   وڈیوبریفنگ سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت اوررابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم نے بھی اظہارخیال کیا


لندن…29  دسمبر 2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے خلاف جاری ظالمانہ پابندیوں، مہاجروں سمیت مظلوم قوموں پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم ، ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی سطح پر ایک احتجاجی مہم چلانے کااعلان کیاہے۔اس بات کااعلان متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے آج انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک اہم وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وڈیوبریفنگ سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت اوررابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم نے بھی اظہارخیال کیا ۔ کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے ا حتجاجی مہم کی تفصیلا ت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء سے ریاستی آپریشن شروع کیاگیا جوحکومتوں کی تبدیلی کے باوجود جاری رہا اورآج تک جاری ہے، اس دوران ہزاروں کارکنوں کوسفاکی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا، ہزاروں کو گرفتارکیاگیا، سینکڑوں کولاپتہ کیاگیا، جن میں سے بہت سوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی گئیں۔ میڈیاپر ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی تقریر، تصویراوربیانات کی نشرواشاعت پر ستمبر 2015ء سے پابندی عائد ہے ۔ جناب الطاف حسین کا گھر اورایم کیوایم کامرکز نائن زیرو 22  اگست 2016ء کو سیل کرکے وہاں فوج کاپہر ہ بٹھادیاگیا اورپھر دوسال قبل فوج کے پہرے میں نائن زیروکو آگ لگادیا گیا ۔ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوںپر غیراعلانیہ پابندی ہے ، حتیٰ کہ ہمیں یوم شہدا پر شہداکے لئے فاتحہ خوانی کرنے کی غرض سے یادگارشہدااورشہداقبر ستان تک جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ دوسری جانب مہاجروں کامعاشی اور تعلیمی قتل عام بھی کیا جارہاہے،انہیں ان کے بنیادی حقوق تک سے محروم کردیاگیا ہے ، ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہاہے، ہم نے پاکستان میں ہردروازہ کھٹکھٹایا لیکن کہیں سے انصاف نہیں ملا، پاکستان میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے، مسلم لیگ ، پیپلزپارٹی اوران کی اتحادی حکومت ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیاں ہیں، عدالتیں بھی بے اختیاربنادی گئی ہیں، کہیں کوئی سننے والانہیں ہے ۔ لہٰذااس صورتحال کو دیکھتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ایک احتجاجی مہم چلائی جائے گی ۔ اس مہم کے دوران ایم کیوایم اوورسیزیونٹوں کی کمیٹیاں مشترکہ طورپراور ذمہ داران اور کارکنان انفرادی طورپر اپنے اپنے ممالک کے صدور، وزرائے اعظم، وہاں کی حکومتوں،متعلقہ اداروں اورسینیٹرز، کانگریس مینزاورارکان پارلیمنٹ کوخطوط لکھیں گے اوران سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، انسانی حقوق کے اداروں اورانجمنوں کوبھی خطوط لکھے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آن لائن پٹیشنز بھی تیار کی جائیں گی۔ خطوط اورپٹیشنز کے علاوہ ریاستی مظالم کے خلاف مہم کے سلسلے میں تمام اوورسیزیونٹوں میں اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے اوروہاں ذمہ دار شخصیات کے نام مراسلے بھی پیش کئے جائیں گے۔ ایم کیوایم پر عائد پابندیوں اورمہاجروں سمیت مختلف قوموں کے خلاف جاری مظالم اوران کے ساتھ کی جانے والی حق تلفیوں اورزیادتیوں کے معاملے پر آن لائن کانفرنسوں کاانعقادکیاجائے گا جن میں تمام قوموں کے نمائندوں کو مدعو کیاجائے گا۔ ان کانفرنسوں میں تمام قوموں کے مسائل ،ناانصافیوں اورملک میں جاری جابرانہ نظام پر غوروفکرکیاجائے گااور مسائل کے حل کے لئے قراردادیں منظورکی جائیں گی ۔ اس مہم کے دوران ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان وڈیو لاگز بھی جاری کریں گے اوراس پر سوشل میڈیا پربھی بھرپورمہم چلائی جائے گی۔ کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے اوورسیزیونٹوں کے تمام کارکنوں، ذمہ داروں اور ہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق اورانصاف کے حصول کے لئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اوراسے کامیاب بنائیں ۔انہوں نے ملک کے تمام ارباب اختیارسے کہاکہ عوام کی تائید وحمایت رکھنے والی جماعتوں اور قوموں کی آواز کو ریاستی طاقت اوربندوق کے ذورپردبانے کی پالیسی ترک کی جائے اورظلم بند کیاجائے ۔
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں، ہمارے بزرگوں نے پاکستا ن بنایا، ہم بائی چوائس پاکستانی ہیں لیکن آج وہ لوگ ملک پر مسلط ہیں جوبائی چانس پاکستانی ہیں جبکہ ہمیں برابرکاپاکستانی نہیں سمجھاجاتا۔ انہوں نے کہاکہ آج بعض سیاسی تجزیہ نگاراوراینکرزماضی کوبھلاکرسب سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں لیکن کوئی اس بات کا ذکرنہیں کرتاکہ الطاف حسین کے ساتھ بھی ریاست نے زیادتی کی ہے ،ان کے ساتھ بھی ماضی کوبھلا کربات چیت کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ قائدتحریک الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم پر عائد پابندی ختم کی جائے ۔ 
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت نے کہاکہ ایم کیوایم کی یہ احتجاجی مہم پوری قوم کے لئے ہے لہٰذا ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام اس مہم میں بھرپورحصہ لیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم کی مذمت کی اورایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے کارکن کامران کباڑی کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کی اوران کی فوری بازیابی کامطالبہ کیا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم نے کہاکہ آئین ریاست اور عوام کے درمیان کنٹریکٹ ہوتاہے لیکن آج اس کنٹریکٹ پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ مہاجروں پر بہت ظلم ہورہاہے،سب کوآگے آناہوگااورمتحد ہوکر جدوجہد کرناہوگی۔ 
٭٭٭٭٭



1/7/2025 8:57:57 PM