Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اس طرح کے انسانیت کے خلاف جرائم کی بھرپور مذمت کی-سید عاطف شمیم


قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اس طرح کے انسانیت کے خلاف جرائم کی بھرپور مذمت کی-سید عاطف شمیم
 Posted on: 1/3/2025 1

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اس طرح کے انسانیت کے خلاف جرائم کی بھرپور مذمت کی-سید عاطف شمیم
جناب الطاف حسین نے ہر ظلم و دہشت گردی کی ببانگ دہل ہر دور میں مذمت کی ہے- عدنان قریشی
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ ہیوسٹن چیپٹر سانحہ نیو اورلینس میں جابحق افراد اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیلئے کینڈل لائٹ ویجل کا اہتمام کیا۔

---------------------------------
(ہیوسٹن، ٹیکساس)3 جنوری 2025

ایم کیو ایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے زیر انتظام سانحہ نیو اورلینس لوسیانا کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی ہدایت کے  مطابق کینڈل لائٹ ویجل کا اہتمام کیا گیا۔
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی سید عاطف شمیم نے بتایا کہ دنیا میں جب بھی کسی جگہ دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے، الطاف حسین قائد و بانی ایم کیو ایم اس کی فوری اور بھرپور مذمت کرتے ہیں، اور کارکنان کو فوری ہدایات جاری کرتے ہیں کہ متاثرین کی بحالی اور مدد کے لئے جو ممکن ہو مدد فراہم کی جائے یہ پروگرام بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے،قائد تحریک نے سانحہ نیو اورلینس لوسیانا کے وقوع پذیر ہوتے ہی فوری  ان دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔
ہیوسٹن چیپٹر کے ذمہ داران،سابقہ صوبائی رکن اسمبلی، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی رکن نے بھی مختصرا شرکا کو قائد تحریک کے فکر و فلسفہ سے آگاہ کیا،
وہاں موجود مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے بھی پروگرام کی تفصیلی کوریج کی، تصاویر اور ویڈیو کلپس بنائے زمداران سے انٹرویو ز لئے۔ وہاں موجود شرکا نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ہیوسٹن چیپٹر کے اس پروگرام کے انعقاد کی کاوش کو بہت سراہا، کمیونٹی رہنماں نے بھی اس بین المذاہب کاوش کو بہت سراہا اور قائد تحریک کا شکریہ ادا کیا کہ الطاف حسین نے بین المذاہب ہم آہنگی،یکجہتی، اور شدت پسندی کے نظریات کی نفی کی اور اپنے کارکنان کی جو تربیت کی وہ ایک مشعل راہ  ہے ۔ 
پروگرام کا انعقاد ایک مقامی شاپنگ مال کے باہر کیا گیا، شرکا نے سانحہ نیو اورلینس کی حمایت کے پلے کارڈز، بینرز اٹھاے ہوئے تھے،خواتین اور بچوں نے اظہار یکجہتی کے لئے روشن شمعیں بھی پکڑی ہوئی تھی، رکن رابطہ کمیٹی عاطف شمیم، سابقہ صوبائی رکن اسمبلی امام الدین شہزاد، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی رکن عدنان قریشی، عظمت باجی شعبہ خواتین ہیوسٹن چیپٹر، جوائنٹ انچارج عاصم رضوی،وسیم احمد کمیٹی اراکین نعمان برنی،کبیر علوی، ساجد فرہاد، محمد برہان مقامی کمیونٹی رہنما غلام محی الدین چشتی، اعظم اختر،
ناصر عباسی، فیروز احمد، شہاب علوی سمیت بڑی تعدادمیں پروگرام میں،کارکنان ہمدردوں اور عوام نے شرکت کی۔






1/7/2025 8:57:56 PM