Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشید بیگم کی 39ویں برسی کل بروز جمعرات منائی جائے گی


ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشید بیگم کی 39ویں برسی کل بروز جمعرات منائی جائے گی
 Posted on: 12/4/2024

ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشید بیگم کی 39ویں برسی کل بروز جمعرات منائی جائے گی
 پاکستان اور اوورسیزیونٹوں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی 
 ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی قرآن خوانی کی جائے گی
محترمہ خورشیدبیگم نے جنرل ضیا کے مارشل لاء کے دورمیں بانی وقائد الطاف حسین کی پہلی گرفتاری کے دوران مارشل لاء حکومت کے آگے جھکنے سے انکار کرکے جس اصول پرستی اور عظمتِ کردار کامظاہرہ کیاوہ ناقابل فراموش ہے۔رابطہ کمیٹی

لندن…4  دسمبر 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشید بیگم کی 39ویں برسی کل بروز جمعرات منائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں پاکستان اور اوورسیز یونٹوں میں ایم کیوایم کے زیراہتمام قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی اورمحترمہ خورشید بیگم کوخراج عقیدت کوپیش کیاجائے گا۔ اس سلسلے میں جمعرات کی سہ پہر 3 بجے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی قرآن خوانی کی جائے گی۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے محترمہ خورشید بیگم کو39ویں برسی پر زبردست خراج عقید ت پیش کیاہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک کے ابتدائی ایام میں محترمہ خورشیدبیگم نے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے ساتھیوں پر جس طرح اپنی شفقت کامظاہرہ کیااور جنرل ضیا کے مارشل لاء کے دورمیں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی پہلی گرفتاری اوراسیری کے دوران محترمہ خورشیدبیگم نےجس جرات وہمت کامظاہر ہ کیااورمارشل لاء حکومت کے آگے جھکنے سے انکار کرکے جس اصول پرستی اور عظمتِ کردار کامظاہرہ کیاوہ ناقابل فراموش ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محترمہ خورشید بیگم کاجراتمندانہ کردارآزمائش کے دورمیں جبر کے سامنے کھڑی ہوجانے والی ہرماں کے لئے باعث تقلید ہے۔ رابطہ کمیٹی نے محترمہ خورشیدبیگم کی برسی پر بانی وقائدجناب الطاف حسین سے دلی تعزیت کااظہارکیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ خورشیدبیگم کے درجات بلند فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔
٭٭٭٭٭



12/11/2024 5:53:58 PM