Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے 24نومبر کے احتجاج کوطاقت سے دبانے کے دھمکی آمیزبیانات قابل مذمت ہیں۔


وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے 24نومبر کے احتجاج کوطاقت سے دبانے کے دھمکی آمیزبیانات قابل مذمت ہیں۔
 Posted on: 11/21/2024
وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے 24نومبر کے احتجاج کوطاقت سے دبانے کے دھمکی آمیزبیانات قابل مذمت ہیں۔
 وفاقی وزیرداخلہ کایہ کہناہے کہ جس نے بھی ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کی ہم اسے گرفتارکرلیں گے۔کیا وزیرداخلہ نعوذ باللہ خدا ہیں جواس قسم کے احکامات دے رہے ہیں۔
پاکستان میں آمریت کا ایسادور آگیا ہے کہ عدالت بھی فوج کے مکمل طورپر قابو میں جاچکی ہیں اورانہی کی مرضی کے فیصلے دے رہی ہیں۔ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیاہے کہ 24نومبر کواسلام آباد میں احتجاج کی اجاز ت نہیں دی جاسکتی ۔ حالات ٹھیک نہیں ہیں ، کسی کو قانون ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے ۔ حکومت ،عمران خان کے پاس جاکر ان سے بات کریں کہ ان حالات میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
 یہ عمل قابل مذمت ہے کہ 24نومبر کے احتجاج کوروکنے کے لئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں، مطلوبہ فرد کے نہ ملنے پر ان کے گھروالوں کو گرفتارکیاجارہاہے۔ایسے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال نہ کئے جائیں، ایسا کرنے سے فوج کیلئے عوام کے دل میں رہاسہا عزت واحترام بھی ختم ہوجائے گا ۔ 
میں پی ٹی آئی کے کارکنان سے اپیل کرتاہوں کہ وہ آپس میں رابطے میں رہیں ، چھپتے چھپاتے کام کریں اورہرقیمت پر احتجاج کی کال کوکامیاب بنائیں۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر فکری نشست نمبر159 سے خطاب
21، نومبر2024ئ



12/23/2024 7:48:28 PM