Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن فرحان بھائی پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی


  ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن  فرحان بھائی پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/3/2023


 ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن
 فرحان بھائی پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی 
 فائرنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔رابطہ کمیٹی

لندن …  3  نومبر 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن فرحان بھائی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 23 اکتوبر کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں مسلح افراد نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سینٹرل آرگنائزر محمدیوسف خان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اورگزشتہ روز جوہانسبرگ کے علاقے فورزبرگ میںایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن فرحان بھائی کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے ۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ محمدیوسف خان کی شہادت کے بعدکل فرحان بھائی پر فائرنگ کاواقعہ اس بات کو ثابت کرتاہے کہ ساؤتھ افریقہ میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوںکوچن چن کرنشانہ بنایاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے ساؤتھ افریقہ کی حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث افراد کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔

٭٭٭٭٭



10/14/2024 2:41:26 AM