Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ کے سلسلے کا مرکزی اجتماع ہفتہ 19 ستمبر 2026 ء کولندن میں ہوگا


 ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73  ویں سالگرہ کے سلسلے کا مرکزی اجتماع ہفتہ 19 ستمبر 2026 ء کولندن میں ہوگا
 Posted on: 9/15/2026

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73  ویں سالگرہ کے سلسلے کا مرکزی اجتماع ہفتہ 19 ستمبر 2026 ء کولندن میں ہوگا

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73  ویں سالگرہ کے سلسلے کامرکزی اجتماع ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ہفتہ 19 ستمبر 2026 ء کولندن میں ہوگا۔ اجتماع لندن کے علاقے ایجویئرکے سنگم بینکوئیٹنگ ہال واقع Sangam Banqueting Hall, 210 Burnt Oak Broadway, Edgware HA8  0AP  میں ہوگا۔ پروگرام مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا۔ سالگرہ کے اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی اورمختلف یوچیپٹرز کی کمیٹیوں کے ارکان اور کارکنان تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں۔ پروگرام کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن، برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، لوٹن، برائٹن، انگلینڈ کے دیگرعلاقوں کے ساتھ ساتھ ویلز،اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئرلینڈ سمیت یوکے کے دیگرعلاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دعوت نامے جاری کئے جارہے ہیں۔
ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پروگرام میں شرکت کے لئے دعوت عام ہے لہٰذا شرکت کے خواہشمند افراد دعوت نامے کے حصول کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے فون نمبر 020 89527300  یا واٹس نمبر +447908510556  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭


9/15/2026 12:06:43 PM