Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
برمنگھم میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا
برطانیہ کے شہربرمنگھم میں ایم کیو ایم برطانیہ برمنگھم یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیو ایم برمنگھم یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان سمیت خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
Read More    Posted on: 30 Jun 2016
شہید امجد صابری کے بہیمانہ قتل کی ٹوپی بھی کسی طرح ایم کیوایم کے سر فٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہید امجد صابری کے بہیمانہ قتل کی ٹوپی بھی کسی طرح ایم کیوایم کے سر فٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، شہر میں چیف جسٹس سندھ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کا اغواء ، امجد صابری شہید کا قتل ، ایک احمدی ہومیو پیتھی ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ مافیا کاایک بار پھر سراٹھانا اور اسٹریٹ کرائمز میں تیزی سے اضافہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سوئچ اون کردیا گیا ہے
Read More    Posted on: 29 Jun 2016
ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان المبارک میں مستحقین کی امداد کیلئے 30 جون بروز جمعرات کو سی ایم اے ہال بلاک 9 عزیز آباد میں امدادی پروگرام منعقد کیا جائیگا
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں غرباء اور مستحقین کی امداد کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی 24 رمضان المبارک مؤرخہ 30، جون 2016، بروز جمعرات کو CMA ہال عزیز آباد بلاک نمبر 9 میں امدادی پروگرام منعقد کیا جائیگا۔ جس میں غرباء ، یتیم ، مساکین ، بیواؤں اور مستحقین میں امدادی اشیاء اور نقد رقوم تقسیم کی جائیں گی۔ امدادی پروگرام کے شرکاء سے ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین لندن سے خصوصی ٹیلی فونک خطاب کریں گے
Read More    Posted on: 29 Jun 2016
کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کی کرپشن سے نجات دلائی جائے، وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد میئرکراچی وسیم اختر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین سے زائد بلوں کی وصولی کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیاجائے اور کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کی کرپشن سے نجات دلائی جائے ۔ ایک بیان میں وسیم اختر نے کے الیکٹرک کے کراچی دشمن اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے
Read More    Posted on: 29 Jun 2016
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان اورمنتخب عوامی نمائندوں کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں سرکاری اہلکاروں نے رنچھوڑلائن ٹاؤن یوسی 23 کے وائس چیئرمین وسیم قادری، فیڈرل بی ایریا یوسی 29 کے جنرل کونسلر سمیرمحموداوریوسی 46 کے جنرل کونسلرسیدحسنین نقوی اورلیاقت آباد ٹاؤن یوسی 43 کے سرکل انچارج محمدعلی کوگرفتارکرلیا
Read More    Posted on: 29 Jun 2016
مون سون کی پہلی بارش نے حکومت سندھ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون کی پہلی بارش نے حکومت سندھ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اور مون سون کی بارشوں کی قبل از وقت نشاندہی کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں شہری نظام کی درستگی کے لیئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے جس کے باعث جگہ جگہ نالے بھر گئے ،گٹر ابل پڑے اور شہری نظام اور معمولات زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگئے 
Read More    Posted on: 28 Jun 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کا سوال
فوج کے افسران جب ملک و فوج سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں تو وہ اس بات کا عہد کر تے ہیں کہ وہ ملک کی وحدت ،رازداری اور سلامتی کیلئے کام کریں گے، وہ کسی بھی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیں گے ۔لیکن کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ اور نئی سیاسی جماعتوں و گر وپو ں کی تشکیل میں سب سے زیادہ سرگرم عمل کون ہے ۔ سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ حقیقی گروپ اور کمالوگروپ کس کی ایجاد ہیں اور ان کے سرپرست اعلیٰ کون ہیں تو کیا یہ عمل اپنے حلف کو توڑنے کے مترادف نہیں ہے، کیا ان بڑے افسران پر جو اپنے حلف کی پاسداری نہیں رکھتے ان کیخلاف غداری کا مقدمہ نہیں چلنا چاہیئے؟ ۔
1۔۔۔ ہاں 
2۔۔۔نہیں
Read More    Posted on: 28 Jun 2016
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایم کیو ایم برطانیہ مانچسٹر یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیو ایم مانچسٹر یونٹ کے ذمہ داران ، کارکنان ،خواتین اور بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزرہاشم اعظم نے کہاہے کہ انسانی حقوق کے بین ا لاقوامی ادارے پاکستان میں مہاجروں پر ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کریں۔ رینجرزکراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔
Read More    Posted on: 28 Jun 2016
سانگھڑ میں گھاس کاٹنے کی پاداش میں 9سالہ معصوم بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کئے جانے کے دالخراش واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ میں گھاس کاٹنے کی پاداش میں 9سالہ معصوم بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کئے جانے کے دالخراش واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ 9سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ اندرون سندھ میں غریب ہاریوں ،کسانوں ،مزارعین ، خواتین اور بچوں پر وڈیروں اور بااثر افراد نے ظلم کی انتہاء کردی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 9سالہ معصوم بچی کو گھاس کاٹنے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتارنے کا واقعہ انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزی ہے
Read More    Posted on: 28 Jun 2016
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ کا پاکستان میں ایم کیوایم کےکارکنوں کی بڑی تعدادمیں جبری گمشدگی کے واقعات پر سخت تشویش کااظہار
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی ( Working Group on Enforced or Involuntary Disappearances) نے پاکستان میں رینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑی تعدادمیں جبری گمشدگیوں کے واقعات پر اپنی سخت تشویش کااظہارکیاہے اور ایم کیوایم کے 158 کارکنوں کی جبری گمشدگی کے کیسز کوحکومت پاکستان کوبھیجے ہیں اوراس سے اس حوالے سے جلد ازجلدکارروائی کیلئے کہاہے 
Link
Read More    Posted on: 28 Jun 2016

Urdu News Archive