Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے شہیدکارکن ندیم خان کی والدہ صدمہ کے باعث آج انتقال کرگئیں


 Posted on: 3/16/2017
ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے شہیدکارکن ندیم خان کی والدہ صدمہ کے باعث آج انتقال کرگئیں
ندیم خان کی المناک شہادت کے واقعہ پر ان کی والدہ صدمہ سے نڈھال تھیں ، کئی روزسے ان کی حالت غیرتھی
ندیم خان کی والدہ اوردیگراہل خانہ پردباؤ ڈالاجاتارہاکہ وہ پی ایس پی کافارم بھردیں توندیم خان کوچھوڑدیا
جائے گالیکن انہوں نے انکارکردیا

ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے شہیدکارکن ندیم خان کی والدہ صدمہ کے باعث آج انتقال کرگئیں۔ واضح رہے کہ ندیم خان کو17 دسمبر2016ء کورینجرز نے ان کے گھرسے گرفتارکیاتھا اورکئی روز تک سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بناکرانہیں ماورائے عدالت قتل کردیاتھا۔ ان کی تشددزدہ لاش 27فروری 2017ء کوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک مضافاتی علاقے میں پائی گئی تھی۔ چارروزبعدان کے اہل خانہ نے ان کی لاش کی شناخت کی ۔ ندیم خان کی المناک شہادت کے واقعہ پر ان کی والدہ صدمہ سے نڈھال تھیں ، کئی روزسے ان کی حالت غیرتھی اورآج وہ اپنے بیٹے کی شہادت کے صدمہ کے باعث انتقال کرگئیں۔ واضح رہے کہ ندیم خان پرگرفتاری سے قبل اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے میں شمولیت کیلئے دبا ؤ ڈالاجارہاتھا ، انہوں نے انکار کیا توانہیں رینجرزکی جانب سے گرفتارکرلیاگیااورلاپتہ کردیاگیا۔ ندیم خان کی والدہ، اہلیہ اوربہنیں ندیم کی تلاش میں ماری ماری پھرتی رہیں، اس دوران بھی ندیم خان کی والدہ اوردیگراہل خانہ پردباؤ ڈالاجاتارہاکہ وہ پی ایس پی کافارم بھردیں توندیم خان کوچھوڑدیاجائے گالیکن انہوں نے انکارکردیا۔ ندیم خان پرحراست میں بھی دباؤڈالاجاتارہا، انکارپر انہیں ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ 

***** 

7/18/2024 10:18:18 PM