Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کا33واںیوم تاسیس ’’ مہاجر ڈے ‘‘ کے طورپر منایاجائے گا


متحدہ قومی موومنٹ کا33واں یوم تاسیس ’’ مہاجر ڈے ‘‘ کے طورپر منایاجائے گا
 Posted on: 3/16/2017
متحدہ قومی موومنٹ کا33واںیوم تاسیس ’’ مہاجر ڈے ‘‘ کے طورپر منایاجائے گا
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین یوم تاسیس کے موقع پر 18مارچ بروز ہفتہ لندن وقت شام 4بجے
اور پاکستان وقت رات9بجے وڈیولنک کے ذریعے اہم خطاب کریں گے
قائدتحریک الطاف حسین کایہ خطاب ایم کیوایم کے آفیشل پیج پر براہ راست نشر کیا جائے گا
ریاستی آپریشن اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے باعث یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان میں کوئی اجتماع منعقد نہیں کیاجائے گا
کارکنان اپنے اپنے مناسب مقامات پرانفرادی طورپر سوشل میڈیاپروڈیولنک کے ذریعے قائدتحریک کااہم خطاب سنیں۔رابطہ کمیٹی
33ویں یوم تاسیس پر لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کودوپہر 2بجے اجتماع منعقد کیاجائے گا

متحدہ قومی موومنٹ کا33واںیوم تاسیس ’’ مہاجر ڈے ‘‘ کے طورپر منایاجائے گااوراس عزم کی تجدیدکی جائے گی کہ تمام ترریاستی مظالم کے باوجودمہاجروں اورتمام مظلوموں کے حقوق کی جددجہدجاری رکھی جائے گی۔ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر 18مارچ بروز ہفتہ لندن وقت کے مطابق شام 4بجے اور پاکستان وقت کے مطابق رات9بجے وڈیولنک کے ذریعے اہم خطاب کریں گے۔ جناب الطاف حسین کایہ خطاب پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، بیلجئم ، سوئیڈن،ناروے اوردیگرممالک میں ایم کیوایم کے آفیشل پیج پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ 33ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کودوپہر 2بجے اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ یہ اجتماع لندن کے علاقے ایجویئر میں واقع سنگم ہال 210 برنٹ اوک بروڈوے HA8 0AP دوپہر 2بجے ہوگا۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں دیگراوورسیز یونٹوں میں بھی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اورمظالم کے باعث یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان میں کوئی اجتماع منعقد نہیں کیاجائے گا تاہم ایم کیوایم کے کارکنوں، ماؤں، بہنوں اوربزرگوں سے کہاہے کہ وہ اپنے اپنے مناسب مقامات پرانفرادی طورپر سوشل میڈیاپروڈیولنک کے ذریعے قائدتحریک الطاف حسین کااہم خطاب سنیں۔
*****

7/18/2024 10:10:36 PM