سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کو لسانیت کانام دینا سندھ دھرتی کے خلاف سازش ہے۔اشفاق منگی رکن رابطہ کمیٹی وایم پی اے
الطاف حسین کی ملک بھر میں انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز ملک و قوم کی ترقی کی کنجی ہے۔اشفاق منگی رکن رابطہ کمیٹی
باطل قوتیں عوام کے حقو ق کو لسانیت کا نام دیکر ملک اور صو بہ سندھ کی ترقی کا خاتمہ چاہتی ہے۔نوید شمسی زونل انچارج
ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر سیکٹرز و یونٹس اور شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔21ستمبر 2014 ء
سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کو لسانیت کانام دیناسندھ دھرتی کے خلاف سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی نے ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر سیکٹرز و یونٹس اور شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی اور سیکٹرز و یونٹس اورشعبہ جات کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ملک بھر میں انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز ملک و قوم کی ترقی کی کنجی ہے اور ملک میں مزید صوبوں کے قیام کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم اور بالخصوص سندھ کی ترقی کے دشمن ہیں ۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا نظریہ حقیقت پسندی و عملی پسندی کی بدولت آج ملک بھر میں فرسودہ نظام سے آزادی اور انقلاب کی صدائیں گونج رہی ہیں اور اب وہ دن دور نہیں جب ملک میں حقیقی جمہوریت پر مبنی عوام کی حکمرانی قائم ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ باطل قوتیں عوام کے حقو ق کو لسانیت کا نام دیکر ملک اور صو بہ سندھ کی ترقی کا خاتمہ چاہتی ہے جو محب وطن افراد کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں اور ایم کیوایم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں خاتمہ کردیگی ۔