ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی اور فاتحانہ آغاز پر جناب الطاف حسین کی مبارکباد
پاکستانی ہاکی ٹیم نے جس محنت ولگن کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور کامیابی حاصل کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاہے
لندن۔۔۔20ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 14گول سے شاندار کامیابی اور فاتحانہ آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے جس محنت ولگن کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور کامیابی حاصل کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم آئندہ بھی جیت کے سلسلہ کو برقراررکھے گی اور پاکستانی قوم کو خوشیاں دیتی رہے گی۔