ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر کے رکن محمد کمال کی والد محترمہ کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔20ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر کے رکن محمد کمال کی والد محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین ۔ انہوں نے کہاکہ دکھ اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین