بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ طلبہ ء کو تعلیم پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی ،شازیہ اسلم
اے پی ایم ایس او کا طالبات کے لئے تقریری مقابلہ کا انعقاد انتہائی مثبت قدم ہے ،سمن جعفری
کراچی (پ ر)
اے پی ایم ایس او کی ذیلی تنظیم اکیڈمک اینڈ سوشل سرکل کے زیر اہتمام جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں ’’اہل قلم تمہاری تلوار زنگ آلود ہے‘‘ کے عنوان سے تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر رکن مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او شازیہ اسلم کاکہنا تھا کہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ طلبہ ء کو تعلیم پر بھر پور توجہ مرکوز کر نے کی تلقین کی کیو نکہ تعلیم ہی سے معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے۔اس تقریب میں شریک حق پرست رکن قومی اسمبلی سمن جعفری کا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایس او کا طالبات کے کے لئے تقریری مقابلہ کا انعقاد انتہائی مثبت قدم ہے اس کامیاب تقریری مقابلہ کے انعقاد پر اے پی ایم ایس او کو مبار کباد پیش کرتی ہوں ۔اس تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن سر سید گرلز کالج کی علینہ، دوسری پوزیشن ٹیکنیکل کالج کی جمیلہ بدر اور تیسری پوزیشن اسپارکوں انسیٹیوٹ کی رباب شفیق نے حاصل کی اس تقریری مقابلہ میں کراچی بھر کے تعلیمی اداروں سے طالبات نے حصہ لیا جبکہ اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اراکین اور جناح یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اورطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔