بین القوامی شہر ت یافتہ قوال امجد صابری کو الطاف حسین کا خراج تحسین
لندن ۔۔17ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنی 61ویں سالگرہ کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران جناب الطاف حسین نے بین القوامی شہر ت یافتہ قوال امجد صابری کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدغلام فرید صا بری صاحب مرحوم کا نام روشن کررہے ہیں ۔انہوں نے امجد صابر ی کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ امجد صابر ی بہت اچھابچہ ہے ،بہت پیارا بچہ ہے جس نے آج کے پروگرام میں بغیر معاوضہ حصہ لیا ہے اور سیلاب زدگان اور آئی ڈی پیز کے فنڈ ریزنگ میں کیلئے آج جتنا بھی نذرآنہ جمع ہوگا وہ بھی فنڈ رزنگ میں جمع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں امجد صابری اور ان کے ہمنواؤں کو زبردست خراج تحسین اور شاباش پیش پیش کر تا ہوں ۔