جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے 50سے زائد مقامات پر سیلاب متاثرین اورآئی ڈی پیز کیلئے جھولی فنڈز جمع کیا گیا
اجتماعات کے ہزاروں شرکاء نے بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کیلئے فنڈز جمع کرائے اور
دیکھتے ہی دیکھتے عطیات کے ڈھیر کے ڈھیر لگ گئے
کراچی ۔۔۔17، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پران کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے 50سے زائد مقامات پر پاکستان میں سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کیلئے جھولی پھیلا عطیات جمع کئے گئے ۔61ویں سالگرہ کے موقع پر سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کے نام منسوب کئے گئے سالگرہ کے پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے جب یہ کہا کہ سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کیلئے جھولی فنڈز جمع کیاجائے تو اجتماعات کے لاکھوں شرکاء نے بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کیلئے فنڈز جمع کرائے اور دیکھتے ہی دیکھتے عطیات کے ڈھیر کے ڈھیر لگ گئے ۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ میں سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کیلئے لاکھوں کی تعداد میں افراد نے فنڈز دیئے لیکن اس کے باوجود نظم وضبط کا مثالی مظاہرہ یکھنے میں آیا ۔