Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کومضبوط بناناہے تو مزیدصوبے ،انتظامی یونٹس اورلوکل گورنمنٹ سسٹم نافذکیاجائے۔الطاف حسین


پاکستان کومضبوط بناناہے تو مزیدصوبے ،انتظامی یونٹس اورلوکل گورنمنٹ سسٹم نافذکیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 9/17/2014
پاکستان کومضبوط بناناہے تو مزیدصوبے ،انتظامی یونٹس اورلوکل گورنمنٹ سسٹم نافذکیاجائے۔الطاف حسین
اگر ایسا کرنے کے بجائے ضداورہٹ دھرمی کامظاہر ہ کیاجاتارہاتوخاکم بدہن پاکستان دنیاکے نقشے سے مٹ جائے گا
میں فوج سے کہتاہوں کہ غریب اورمڈل کلاس طبقہ کوعزت دلانے کیلئے ایک مرتبہ عوام کاساتھ دیدیجئے
جوباتیں میں گزشتہ 35برسوں سے کررہاہوں وہ آج علامہ طاہرالقادری اورعمران خان بھی کررہے ہیں
ملک کے نظام کوبدلنے اور محروم عوام کے اجتماعی مفاد کے لئے فوج کوعوام کاساتھ دیناچاہیے
ماضی کی طرح اب پھرایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے دوبارہ سے سازشیں کی جارہی ہیں
منگل کی شب نائن زیرو پر جمع ہونے والے کارکنان سے وڈیولنک کے ذریعہ خطاب
لندن۔۔۔17، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کومضبوط بناناہے تو مزیدصوبے ،انتظامی یونٹس اورلوکل گورنمنٹ سسٹم نافذکیاجائے لیکن اگر ایسا کرنے کے بجائے ضداورہٹ دھرمی کامظاہر ہ کیاجاتارہاتوخاکم بدہن پاکستان دنیاکے نقشے سے مٹ جائے گا۔ میں فوج سے کہتاہوں کہ غریب اورمڈل کلاس طبقہ کوعزت دلانے کیلئے ایک مرتبہ توآپ عوام کاساتھ دیدیجئے۔یہ بات انہوں نے منگل کی شب نائن زیرو عزیزآباد میں جمع ہونے والے کارکنان سے وڈیولنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہی جو انکی 61 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے جمع ہوئے تھے ۔ اس موقع پر کارکنان بالخصوص خواتین کاجوش وخروش قابل دید تھا، اجتماع کے شرکاء نے مسلسل فلک شگاف نعرے لگاکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار نعرے اورسالگرہ کے گیت گاکر جناب الطاف حسین کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے علم اور سیکھنے کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے علم حاصل کیا انہوں نے سیکھنے کیلئے سخت محنت کی اوردھات ، معدنیات اورگیس کی شکل میں زمین میں پوشیدہ خزانے دریافت کرلیے ۔ آج ہم پاکستان کی موجودہ معاشی واقتصادی اور امن وامان کی خراب صورتحال دیکھ رہے ہیں ، کرپشن ،دیمک کی طرح روزبروز ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کررہی ہے ، جنہوں سے سخت محنت اور جدوجہد کرکے پاکستان بنایابدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعد وہ طبعی طورپر دنیا سے رخصت ہوگئے یا انہیں سازشوں کے ذریعہ قتل کرکے دنیا سے رخصت کردیا گیااس کے بعدپورے پاکستان پر ان لوگوں نے ٹیک اوورکرلیا جنہوں نے صبح اٹھ کر سبزہلالی پرچم لہراتے ہوئے دیکھے تو انہیں معلوم ہوا کہ برصغیرتقسیم ہوگیا ہے اور قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں پاکستان بن گیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنہیں بنابنایا پاکستان مل جائے انہیں ملک اور آزادی کی قدرنہیں ہوتی ، آزادی کی قدرومنزلت وہی جان سکتے ہیں جنہوں نے آزادی، ملک کی ترقی وخوشحالی ، سلامتی وبقاء اور استحکام کیلئے آگ اور خون کے دریا عبور کیے اور اپنے پیاروں کی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤاجدادنے پاکستان بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کانذرانہ پیش کیالیکن اپنے حق کیلئے آوازبلندکرنے کی پاداش میں ہم پر جناح پورکے جھوٹے اوربے بنیاد الزامات لگائے گئے اورریاستی مظالم کے پہاڑتوڑے گئے۔ جناب الطاف حسین نے ایک بارپھراس بات کودہرایاکہ پاکستان کومضبوط ومستحکم بنانے اورنچلی سطح پر عوام کوبااختیاربنانے کیلئے مزیدصوبے اورانتظامی یونٹس قائم کرناوقت کی ضرورت ہے اوراگراس بات کو کوئی ملک توڑنے کے مترادف قراردیتاہے توپھرملک کے کسی ایک حصے میں چھوٹاساڈسٹرکٹ یاکوئی سڑک بھی نہیں بناناچاہیے کیونکہ اس سے علاقے تقسیم ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک گھرمیں رہنے والے بیٹے جب شادی شدہ ہوجاتے ہیں اوران کے بچے ہوتے ہیں توفیملی بڑی ہوجانے کے باعث سب اپنے اپنے گھرلیکرالگ رہتے ہیں پھربھی ایک ہی خاندان کاحصہ ہوتے ہیں اورماں یاباپ تقسیم نہیں ہوتا اسی طرح بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نئے نئے صوبے بنانے سے ملک ٹوٹتے نہیں بلکہ مضبوط ومستحکم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ پر تمام ملکوں کی تاریخ اٹھاکردیکھ لیاجائے کہ ان ملکوں کی آزادی کے وقت ان کے کتنے صوبے تھے اورآج کتنے صوبے ہیں لیکن 67برس گزرجانے کے باوجود پاکستان کے آج بھی محض چارصوبے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کومضبوط بناناہے تو مزیدصوبے ،انتظامی یونٹس اورلوکل گورنمنٹ سسٹم نافذکیاجائے لیکن اگر ایسا کرنے کے بجائے ضداورہٹ دھرمی کامظاہر ہ کیاجاتارہاتوخاکم بدہن پاکستان دنیاکے نقشے سے مٹ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام کونچلی سطح پر بااختیار بنانے اورانتظامی یونٹس بنانے کی جوباتیں میں گزشتہ 35برسوں سے کررہاہوں وہ آج علامہ طاہرالقادری اورعمران خان بھی کررہے ہیں۔انہوں نے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبہ پر سندھی قوم پرستوں کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سخت گیرزبان کے جواب میں میں بھی سخت گیرزبان استعمال کرسکتاہوں لیکن میں اس کاقائل ہوں کہ آپ دوسروں کو شورکرنے دیں اورخودمحنت کرتے رہیں اورجدوجہدکرتے رہیں۔ جناب الطاف حسین نے سندھی قوم پرست عناصرکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لڑنے لڑانے کی بات اچھی نہیں ہے، خون سندھی بولنے والے کابہے یا اردو بولنے والے کا، دونوں کے خون کارنگ لال ہے اورجس کابھی خون بہے گااس کے گھروالے کودکھ ہوگا لہٰذا بہتر ہے کہ لڑنے لڑانے کے بجائے سندھ میں امن وپیارکی بات کریں تاکہ امن پیارکی بات پورے ملک میں اس طرح پھیل جائے کہ پھر نہ کوئی سندھی رہے نہ کوئی مہاجر، نہ کوئی پنجابی رہے نہ سرائیکی، نہ پختون رہے نہ ہزارے وال، نہ سنی رہے نہ شیعہ، نہ ہندو رہے نہ عیسائی ، جوبھی پاکستانی ہو وہ برابرکے شہری ہوں۔ جناب الطاف حسین نے پاک فوج کی قیادت کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح جب فوج کی تعدابڑھتی ہے تونئے نئے رجمنٹ، بریگیڈاورکمپنیاں بنتی ہیں لہٰذانئے صوبوں کے حوالے سے ہمارے مطالبات اورباتوں کاغلط مطلب نہ لیاکریں اوران پرگہرائی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فوج سے کہاکہ آپ کاکام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے جبکہ نظام حکومت چلاناسویلین کاکام ہے ، آپ دفاع کومضبوط سے مضبوط تربنانے میں اپنی صلاحیتیں صرف کریں لیکن جس ملک میں عدالت عظمیٰ کاسب سے بڑاجج اوردیگر جج صاحبان کے بارے میں کھلے عام یہ کہا جارہاہوکہ وہ انتخابات میں دھاندلی میں ملوث تھے اورکھلے عام ججوں کے نام لئے جارہے ہوں توپھرفوج کو عوام کاساتھ دینے کیلئے تیاررہناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جدیدترکی کے بانی مصطفےٰ کمال اتاترک کاتعلق فوج سے تھا، امریکہ میں انقلاب لانے والے کاتعلق فوج سے تھا، فرانس میں انقلاب لانے والے کاتعلق فوج سے تھا، کیوبامیں انقلاب لانے والے کاتعلق فوج سے تھا ۔ پاکستان میں جب فوج کے جرنیل اپنے مفادات کیلئے ٹیک اوورکرسکتے ہیں تو پھر ملک کے نظام کوبدلنے اورملک کے محروم عوام کے اجتماعی مفاد کیلئے فوج کوعوام کاساتھ دیناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 67برسوں سے غریب اورنچلے طبقہ کے عوام کی کوئی عزت نہیں ہے، عزت صرف دولتمندوں اور امیرطبقہ کی ہے خواہ اس نے کتنی ہی کرپشن کرکے دولت جمع کی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ میں فوج سے کہتاہوں کہ غریب اورمڈل کلاس طبقہ کوعزت دلانے کیلئے ایک مرتبہ توآپ عوام کاساتھ دیدیجئے اوردوتالے لگادیجئے اوروہ تالے اس وقت تک نہ کھلیں جب تک حکومت لوکل گورنمنٹ اورنئے انتظامی یونٹس بنانے کیلئے تیار نہ ہو۔انہوں نے وزیرستان اوردیگرعلاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کو سلام تحسین پیش کیااوراس جنگ میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے افسروں اورجوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ماضی میں بھی ایم کیوایم کوختم اورکمزورکرنے کیلئے طرح طرح کی سازشیں کی گئیں ، اب پھرایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے دوبارہ سے سازشیں کی جارہی ہیں اور کچھ مہینوں سے یہ پروپیگنڈہ کیاجارہاہے کہ ایم کیوایم ختم ہوگئی۔انہوں نے کلمہ طیبہ کی قسم کھاکر کہا کہ ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوشش کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے،بھسم ہوجائیں گے لیکن انشاء اللہ ایم کیوایم ختم نہیں ہوگی۔ میرے ساتھی اپنی جانیں قربان کرسکتے ہیں لیکن الطا ف حسین کونہیں چھوڑسکتے ۔ جناب الطاف حسین نے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاکہ ایم کیوایم میں تشدد اورکرپشن کیلئے زیرو ٹولیرنس ہے۔انہوں نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا میرے بیٹو! میں تحریک کو خراب لوگوں سے پاک صاف کرنے اوراسے 1978ء ، 1980ء والی تحریک بنانے کی کوششیں کررہاہوں ، اس میں میراساتھ دو اورمیر ا سہارا بننے کیلئے تیارہوجاؤ۔میں یونٹ سے سیکٹراورسیکٹرسے رابطہ کمیٹی تک ایماندار لوگوں کو آگے لاؤں گا، ہرسطح پر تحریک کوٹھیک کروں گا اورجن ذمہ داروں نے جاگیردارانہ طرزعمل اور شاہانہ طرززندگی اپنالیاہے اورجن کی گردن میں سریاآگیاہے انہیں نکالوں گا، میں خود بھی یونیورسٹی والاالطاف حسین بنکر دکھاؤں گا ۔ انہوں نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ دائرہ ادب سے باہرنہ نکلیں، ذمہ داران کااحترام کریں اوران کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کرنے یاگالی دینے سے گریزکریں کیونکہ ڈانٹ ڈپٹ صرف میرا استحقاق ہے ، اگر کارکنان ایسا کریں گے تواس سے نظم وضبط خراب ہوتاہے،آپ نظم وضبط کی پابندی کریں اورتحریک کی صفوں کو درست کرنے کیلئے میں جوکوششیں کررہاہوں اس میں میرا ساتھ دیجئے۔جناب الطاف حسین نے ذمہ داران وکارکنان سے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر میری سالگرہ سادگی سے منائیں اورسیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کی امداد کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈجمع کریں۔انہوں نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے لاہور، پنڈی، سیالکوٹ اورملتان میں امدادی کیمپ قائم کرنے اورمتاثرین کو امدادی سامان پہنچانے پر ایم کیوایم پنجاب کے کارکنوں اورذمہ داروں کوسیلوٹ پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کوان کی چوتھی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اورڈاکٹرعمران فاروق شہید اور تحریک کے تمام شہیدوں کے صدقے ایم کیوایم کاپیغام غریب پرستی اورپیغام حق پرستی ملک کے گوشے گوشے میں پھیلادے۔ انہوں نے آخرمیں کارکنوں کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کاحامی وناصرہو، آپ کی جائز مرادوں کوپوراکرے اورذمہ داران کو توفیق دے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو فرض شناسی سے انجام دیں۔ 

9/29/2024 6:26:46 PM