متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اتوار کی شب ڈاکٹروں نے لندن کے اسپتال میں طبی معائنہ کیا، انہیں انجیکشن لگایا گیا اور جسم میں نقاہت کے پیش نظر ڈرپ چڑھائی گئی۔ کل بروزپیر ڈاکٹروں کی ٹیم جناب الطاف حسین کا تفصیلی معائنہ کرے گی۔
جناب الطا ف حسین کوطبیعت کی ناسازی کے باعث اتوار کی شام اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ابتدائی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کرلیاہے۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کی صحت کے حوالے سے جیسے جیسے تازہ ترین معلومات حاصل ہوتی رہیں گی،ہم ویسے ویسے کارکنان وعوام کو آگاہ کرتے رہیں گے۔