Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کو ان کے چاہنے والوں کے دل سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی،آصف قاضی


الطاف حسین کو ان کے چاہنے والوں کے دل سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی،آصف قاضی
 Posted on: 9/17/2014
الطاف حسین کو ان کے چاہنے والوں کے دل سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی،آصف قاضی
ٹورنٹو سمیت کینیڈا کی مختلف ریاستوں میں منعقدہ کارکنان کے ہنگامی اجلاس ایم کیو ایم کینیڈاکے سینٹرل آرگنائزرکا خطاب 
کینیڈا ۔۔۔17ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کی مختلف ریاستوں کے ذمہ داران وکارکنان نے قائدتحریک جناب الطاف حسین پرمکمل اعتمادکااظہارکیاہے اوراس عزم کااظہارکیاکہ وہ کسی بھی قیمت پرالطاف حسین کاساتھ نہیں چھوڑیں گے۔اس عزم کااظہارانہوں نے اپنے ہنگامی اجلاسوں کے درمیان کیا۔علاوہ ازیں ایم کیوایم کینیڈاکے آرگنائزر آصف قاضی و ارکان سینٹرل کمیٹی نے ٹورنٹواورچیپٹرز سمیت کینیڈا کے مختلف شہریوں میں میں منعقدہ کارکنان کے ہنگامی اجلاسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے ہر دم اپنے قائد پر قربان ہونے کے لئے تیار رہتے ہیں او ر الطاف حسین ان کے سینوں میں دل کی طرح دھڑکتے ہیں اور انہیں اپنے چاہنے والوں کے دلوں سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی۔آصف قاضی نے کہا کہ جب جب پاکستان میں موجود اور بیرونی عناصر نے الطاف حسین اور انکے کارکنان کے بیچ حائل ہونے کی کوشش کی ہے ایسے حالات میں انکا اپنے قائد سے محبت کا جذبہ مضبوط سے مضبوط تر ہوا ہے ۔ اس موقع پر ٹورنٹو ، کیلگری ، مونٹریال ، ایڈمنٹن اور ونڈ سر سمیت مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی ۔اجلاس کے اختتام پر کارکنان و ذمہ داران نے قائد تحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت اورتادم آخر انکا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر کارکنان پرجوش نعروں اور اشعار کے ذریعے جناب الطاف حسین سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے

9/29/2024 6:25:49 PM