ملک کی تمام قومیتوں کو انکے جائز حقوق فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامی طور پر نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے
ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی تشکیل سے ہی عوام کے اندر موجود احساس کمتری کا خاتمہ کیا جا سکتاہے
زیادہ صوبے ہونے سے ملک کمزور نہیں ہوتے بلکہ اور زیادہ مضبوط ہو جاتے ہیں ، محمد عامر بلوچ
لاہور ۔۔۔۔16ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے صدر محمد عامر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامی بنیادوں پرملک میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اشد ضرور ت ہے اور ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی تشکیل سے ہی عوام کے اندر موجوداحساس کمتری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ صوبے ہونے سے ملک کمزور نہیں ہوتا بلکہ اور زیادہ مضبوط ہوتا ہے ، اسی لیے جناب الطاف حسین کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے ملک کی تمام قومیتوں کو انکے جائز حقوق فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامی طور پر نئے صوبوں کا قیام عمل میں لا یا جائے ۔