متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 17ستمبرکوجناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں منائی جائیگی
سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان بھرمیں38سے زائدشہروں میں اجتماعات منعقدکیے جائیں گے مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگا
سالگرہ کے اجتماعات سے قائدتحریک الطاف حسین انتہائی اہم خطاب کریں گے
کراچی:۔۔۔16، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ پورے جوش وجذبے ساتھ پاکستان سمیت دنیابھرمیں منائی جائیگی۔جناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ کے سلسلے میں 17؍ستمبر2014ء بروز بدھ شام5بجے پاکستان میں38سے زائدشہروں میں سالگرہ کے اجتماعات منعقدکیے جائیں گے جن سے قائدتحریک جناب الطا ف حسین انتہائی اہم خطاب کریں گے جبکہ اس سلسلے کامرکزی اجتماع عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈمیں منعقدکیاجائیگا۔