Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین


شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین
 Posted on: 9/15/2014
شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین
تحریک کے پرعزم ، مخلص اور بہادر کارکنان حق پرست شہداء کی قربانیوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں
انشاء اللہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور حق پرستی کی جدوجہد اپنی منزل پر پہنچ کرہی دم لے گی
شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی چوتھی برسی پر قائد تحریک الطاف حسین کاشہید کو زبردست خراج عقیدت
لندن۔۔۔15، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید کنوینر اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کوان کی تنظیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورہمیں کامل یقین ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت حق پرستی کی یہ تحریک منزل مقصود پرضرور پہنچے گی۔ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں ہزاروں ساتھیوں نے ثابت قدم رہتے ہوئے جام شہادت نوش کرنا تو گوارا کیا لیکن کسی بھی باطل قوت کے سامنے سرنہیں جھکایا۔انہوں نے کہاکہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں تحریک کے سینئر ساتھی ڈاکٹرعمران فاروق کوبھی ہم سے جدا کردیا گیا جن کی شہادت کبھی نہ ختم ہونے والا ایسا دکھ ہے جو ہمیشہ تازہ رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید، تحریک کے کارکنان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔انہوں نے کہاکہ تحریک کے پرعزم ، مخلص اور بہادر کارکنان کوچاہئے کہ وہ حق پرست شہداء کی قربانیوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام تر ظلم وستم اور جبرواستبداد کے باوجود ہمارا عزم ہے کہ حق پرست شہداء نے جس نیک مشن ومقصد کے حصول کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، اس مشن ومقصد کوسامنے رکھتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ تحریک کے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور حق پرستی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنا ر ہوگی۔

9/29/2024 6:23:59 PM