حق پرست سینیٹر اور بیرسٹر فروغ نسیم کی پھوپھی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے
لندن ۔۔15ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے فروغ نسیم سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔( آمین )