Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھی قوم پرستوں کے سندھ کی اُردو بولنے والی آبادیوں کے متعلق دھمکی آمیز بیانات شرمناک وقابل مذمت ہیں ، انچارج متحدہ سوشل فورم


سندھی قوم پرستوں کے سندھ کی اُردو بولنے والی آبادیوں کے متعلق دھمکی آمیز بیانات شرمناک وقابل مذمت ہیں ، انچارج متحدہ سوشل فورم
 Posted on: 9/15/2014
سندھی قوم پرستوں کے سندھ کی اُردو بولنے والی آبادیوں کے متعلق دھمکی آمیز بیانات شرمناک وقابل مذمت ہیں ، انچارج متحدہ سوشل فورم
سندھ دھرتی پر یہاں کے مستقل باسیوں کا مساوی حق ہے یہ کسی واحدگروہ یا گروپ کی جاگیر نہیں، لونگ خان چنا
الطاف حسین نے سندھ میں بسنے والے عوام کو یکجا کر کے سندھ دھرتی کو جوڑنے کی کوششیں کی ہے، انچارج متحدہ سوشل فورم
قوم پرست اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کیلئے ہتھکنڈے اختیار کرتے آرہے ہیں،
سندھ کے محب وطن دانشور ، قلمکار ، لکھاری ، صحافی سندھ کے عوام کو حقائق سے آگہی فراہم کرکے آپس میں تفرکا پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف آواز حق بلند کریں
کراچی ۔۔۔15ستمبر 2014ء
متحدہ سوشل فورم کے انچارج لونگ خان چنا نے سندھی قوم پرستوں کی جانب سے سندھ کی اُردو بولنے والی آبادیوں کے متعلق دھمکی آمیز بیانات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی پر یہاں بسنے والے تمام مستقل باسیوں کا مساوی حق ہے اور یہ دھرتی کسی واحدگروہ یا گروپ کی جاگیر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں سے سندھ میں بسنے والے قوم پرست عناصر سندھ دھرتی کے مفاد کے خلاف اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے عوام کے درمیان اختلافات او ر نفرت پھیلانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے اختیار کرتے آرہے ہیں تاکہ سندھ کے مستقل باشندے آپس میں دست و گریباں رہیں اور صوبہ سندھ ترقی کرنے کے بجائے پستی کا شکار ہو جائے اور یہی وجہ ہے کہ ان قوم پرستوں کے اُوچھے ہتھکنڈوں سے سندھ دھرتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے سندھ کے مستقل باشندوں کو یکجا کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین نے اپنی جدو جہد کے آغاز سے سندھ میں بسنے والے اُردو بولنے والے اور سندھی بولنے والے عوام کو یکجا کر کے سندھ دھرتی کو مضبوط کرنے اور جوڑنے کی کوششیں کی ہیں لیکن قوم پرستوں نے ہمیشہ عوام میں نفرتوں کے بیج بونے کی سازشیں کی ہیں۔ لونگ خان چنا نے سندھ کے محب وطن دانشوروں ، قلمکاروں ، لکھاریوں ، صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ سندھ کے عوام کو حقائق سے آگہی فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور آپس میں تفرکا پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف آواز حق بلند کریں ۔

9/29/2024 6:23:16 PM