Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ترقی یافتہ ممالک میں لوکل باڈیز سسٹم اور نئے انتظامی یونٹس عوام کو بنیادی سہولیاتکی فراہمی کا باعث بنتے ہیں، محمد اشفاق


ترقی یافتہ ممالک میں لوکل باڈیز سسٹم اور نئے انتظامی یونٹس عوام کو بنیادی سہولیاتکی فراہمی کا باعث بنتے ہیں، محمد اشفاق
 Posted on: 9/15/2014
ترقی یافتہ ممالک میں لوکل باڈیز سسٹم اور نئے انتظامی یونٹس عوام کو بنیادی سہولیاتکی فراہمی کا باعث بنتے ہیں، محمد اشفاق
اگر سندھ کے نظام حکومت کو بہتر طور پر چلانے کیلئے نئے انتظامی یونٹس یا صوبے نہیں بننے چاہئیں تو رتو ڈیرو، نوڈیرواور لاڑکانہ جیسے انکے آبائی شہر کی زبوں حالی کا کیا سبب ہے ؟
پیپلزپارٹی کے رہنما ان شہروں میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیکرخود بتائیں کہ وہاں ترقیاتی کاموں کی انتہائی خستہ صورتحال کا کیا سبب ہے ؟ 
پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ کے بیان پر رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن محمد اشفاق کا تبصرہ
لندن۔۔۔15، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن محمد اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ کے اس بیان پر کہ ہم صوبے کی تقسیم نہیں چاہتے ، سوال کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر سندھ کے نظام حکومت کو بہتر طور پر چلانے کیلئے نئے انتظامی یونٹس(ایڈمنسٹریٹو یونٹس ) یا صوبے نہیں بننے چاہئیں تو رتو ڈیرو، نوڈیرواور لاڑکانہ جیسے انکے آبائی شہر کی زبوں حالی کا کیا سبب ہے ؟ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنما ان شہروں میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیکرخود بتائیں کہ وہاں ترقیاتی کاموں کی انتہائی خستہ حالت، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، اسپتالوں کی ناقص صورتحال اور تعلیمی اداروں کی تباہی کا سبب انتظامی یونٹس نہیں ہے تو پھر اور کیا سبب ہے ؟ محمد اشفاق نے کہاکہ سندھ کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور وہ خوب بہتر طورپر جانتے ہیں کہ پوری دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لوکل باڈیز سسٹم اور نئے انتظامی یونٹس عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا باعث بنتے ہیں۔

9/29/2024 6:23:32 PM