Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی پنجا ب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں امدادی سرگرمیاں جاری


الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی پنجا ب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں امدادی سرگرمیاں جاری
 Posted on: 9/13/2014
الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی پنجا ب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں امدادی سرگرمیاں جاری
رابطہ کمیٹی رکن افتخار اکبر رندھاوا نے طبی امدادی کیمپس کا دورہ کیا اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں
جناب الطاف حسین کے کارکنا ن مشکل گھڑی میں پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کیلئے موجود ہیں، افتخار اکبر رندھاوا
ملتان ۔۔۔13ستمبر 20114ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر بالخصوص صوبہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بہبود اور امداد ی سر گرمیاں جا ری ہیں ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر مرزا فرقان مغل ، میڈیکل ایڈ کمیٹی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کاران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی امدادی کیمپس کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاکر سیلاب سے متا ثرہ عوام میں کھانا،صاف پانی اور بسکٹس و خشک اجناس تقسیم کےئے ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کے مظلوم، محروم عوام کی ہر ممکن امداد کی ہے اور اس مصیبت کی گھڑی میں بھی جناب الطاف حسین نے اپنے کارکنان کو ہدایت ہے کہ وہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ غریب کاشتکاروں ، کسانوں اور مظلوم عوام کی بھر پور امداد کر یں او ر اسی لئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور رضا کاران سیلاب زدہ علاقوں میں عوامی بہبود کیلئے موجود ہیں ۔ اس موقع پر ملک خالد فاروق ، اقتدار رضوی ، ذیشان دلاور قریشی اور دیگر ذمہ داران بھی انکے ہمراہ تھے ۔

9/29/2024 6:21:11 PM