Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدِ تحریک الطاف حسین بقائے پاکستان کی علامت ہیں، خواجہ اظہار الحسن


قائدِ تحریک الطاف حسین بقائے پاکستان کی علامت ہیں، خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 9/13/2014
قائدِ تحریک الطاف حسین بقائے پاکستان کی علامت ہیں، خواجہ اظہار الحسن 
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد راہنما ہیں جن کی سالگرہ دنیا بھر میں لاکھوں عوام مناتے ہیں ، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی فرید احمد
پاکستانی قوم خوش قسمت ہے کہ قائدِ تحریک اُن کے حقیقی ترجمان ہیں اور ان کے حقوق کے لئے دیارِ غیر میں رہ کر بھی شب وروز جدوجہد میں مصروفِ عمل ہیں ، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی فرید احمد
عوام اور کارکنا ن کا قائدِ تحریک سے روح اور جسم کا رشتہ ہے جسے باطل قوتیں جبر اور ظلم کے ذریعے جتنا دبانے اور ختم کرنے کی کوششیں کریں گی یہ رشتہ اتنا ہی مضبوط ہوگا، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی فرید احمد
حیدرآباد ۔۔۔۔13 ، ستمبر ، 2014 ء 
قائدِ تحریک الطاف حسین بقائے پاکستان کی علامت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار رکن سندھ تنظیمی کمیٹی فرید احمد اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر سیکٹر I اور سیکٹرD کی جانب سے قائدِ تحریک کے لئے بنائی جانے والی اسکرینز کی نقاب کشائی اور پرچم کشائی کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ تنظیمی کمیٹی یاور فیصل ،زونل انچارج نوید شمسی و اراکین اور حق پرست اراکین قومی و صوبائی سید وسیم حسین ، زبیر احمد خان سمیت سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین حیدرآباد کو اپنا گھر کہتے ہیں جس کی وجہ مجھے آپ لوگوں کی قائدِ تحریک سے والہانہ محبت کی صورت میں نظر آر ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس والہانہ انداز میں آپ قائدِ تحریک کی سالگرہ منارہےہیں اُس کی تعریف لفظوں میں ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک کی سالگرہ کے موقع پر مجھے جو جوش وجذبہ اور اتحاد آپ لوگوں میں نظر آرہا ہے وہ ہمیں ہمیشہ اسی طرح برقرار رکھنا اور مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہوگا۔ رکن سندھ تنظیمی کمیٹی فرید احمد نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد راہنما ہیں جن کی سالگرہ دنیا بھر میں لاکھوں عوام مناتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم خوش قسمت ہے کہ قائدِ تحریک اُن کے حقیقی ترجمان ہیں اور ان کے حقوق کے لئے دیارِ غیر میں رہ کر بھی شب و روز جدوجہدمیں مصروفِ عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور کارکنا ن کا قائدِ تحریک سے روح اور جسم کا رشتہ ہے جسے باطل قوتیں جبر اور ظلم کے ذریعے جتنا دبانے اور ختم کرنے کی کوششیں کریں گی یہ رشتہ اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ 

9/29/2024 6:25:17 PM