Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک کے تمام ذمہ داران جناب الطاف حسین کے نظریہ کو ملک کے غریب و مظلوم عوام میں پھیلائیں ،ارکان رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، گلفراز خان خٹک


تحریک کے تمام ذمہ داران جناب الطاف حسین کے نظریہ کو ملک کے غریب و مظلوم عوام میں پھیلائیں ،ارکان رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، گلفراز خان خٹک
 Posted on: 9/13/2014
تحریک کے تمام ذمہ داران جناب الطاف حسین کے نظریہ کو ملک کے غریب و مظلوم عوام میں پھیلائیں ،ارکان رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، گلفراز خان خٹک 
جناب الطاف حسین ملک کی قومیتوں کو یکجا کرکے پاکستان کو موجودہ بھنور سے نکالنے کی جدو جہد کر رہے ہیں ، 
ایم کیو ایم کی پختون آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔۔13ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل ورکرز اجلاس میں انچارج شیر ولی آفریدی او ر جوائنٹ انچارجز فاروق سعادت اور رخ اللہ سمیت 14رکنی مرکزی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔جنرل ورکرزاجلاس سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور گلفراز خان خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کی ۳۵سالا جدو جہد میں ہزاروں ساتھیوں نے جانوں کے نذرانے دئیے ہیں اور ماؤں ، بہنوں کی حرمت پامال ہوئی ہے جس کے نتیجے میں آج تحریک کا سفر جاری و ساری ہے لہٰذا تحریک کے تمام ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو قوم کی امانت سمجھ کر انتہائی ایمانداری اور دیانت کے ساتھ انجام دیتے ہوئے نا صرف قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو ملک بھر کے غریب و مظلوم عوام میں پھیلائیں بلکہ ملک و ملت کی فلاح کے لئے اپنا ہر ممکن کردار بھی ادا کریں ۔رابطہ کمیٹی ارکان نے کہا کہ آج پاکستان کو چاروں اطرا ف سے اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنہ ہے جن کے حل کے لئے جناب الطاف حسین دن رات اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں بسنے والی تمام قومیتوں کو یکجا کرکے پاکستان کو موجودہ بھنور سے باہر نکالا جا سکے ۔ اجلاس کے اختتام پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کارکنان کو عوامی خدمت کرنے کی ہدایت کی ۔جنرل ورکرز اجلاس میں کراچی میں مقیم پختون عمائدین ، بزرگ ، نوجوان اور شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پختون کارکنا ن کی بری تعداد شریک تھی ۔

9/29/2024 6:24:17 PM