Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے سلسلے میں قائم مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج بابرانیس اورکمیٹی کے رکن وصی احمدکی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے سلسلے میں قائم مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج بابرانیس اورکمیٹی کے رکن وصی احمدکی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 9/12/2014
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے سلسلے میں قائم مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج بابرانیساورکمیٹی کے رکن وصی احمدکی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی
بابرانیس اور وصی احمدکوآج صبح رینجرزنے فیڈرل بی ایریا میں انکے گھروں سے گرفتارکیا اوران کے بارےمیں کچھ نہیں بتایا جارہاہے کہ انہیں کہاں رکھاگیاہے
گزشتہ رات سے اب تک فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، کورنگی، لیاری اوراسکیم 33کے علاقوں سےایم کیوایم کے 13کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے 
بابرانیس ، وصی احمداوردیگرتمام گرفتارشدہ کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔12 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے سلسلے میں قائم کی گئی مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج بابرانیس ولدانیس الرحمان اورکمیٹی کے رکن وصی احمدکی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بابرانیس کے بھائی اورایم کیوایم کے کارکن گوہرانیس کوایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 20جون 1996ء کوناظم آبادسے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتارکیاتھاجس کے بعد سے دیگرلاپتہ کارکنوں کی طرح آج تک گوہرانیس کاکوئی پتہ نہیں ہے کہ آیاوہ زندہ ہیں یاانہیں شہیدکردیاگیا۔ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی اوران کے اہل خانہ سے کوآرڈی نیشن کیلئے یہ کمیٹی کئی سالوں سے کام کررہی ہے ۔ بابرانیس ولدانیس الرحمن ایم کیوایم کی مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج ہیں جبکہ وصی احمداس کمیٹی کے رکن ہیں۔ ان دونوں کارکنوں کوآج صبح چھ بجے رینجرزنے فیڈرل بی ایریا میں ان کے گھروں پرچھاپہ مارکرگرفتارکرلیا اوران کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہاہے کہ انہیں کہاں رکھاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ رات سے اب تک فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، کورنگی، لیاری اوراسکیم 33کے علاقوں سے ایم کیوایم کے 13کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے جن کے بارے میں پولیس اوررینجرزکچھ بتانے کیلئے تیارنہیں ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج بابرانیس ، وصی احمداوردیگرگرفتارشدہ کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ 

9/29/2024 6:20:50 PM