Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن نے ملتان میں مختلف مقامات پرطبّی وامدادی کیمپس قائم کردیئے


الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن نے ملتان میں مختلف مقامات پرطبّی وامدادی کیمپس قائم کردیئے
 Posted on: 9/12/2014
الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن نے ملتان میں مختلف مقامات پرطبّی وامدادی کیمپس قائم کردیئے 
طبّی وامدادی کیمپس میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کوطبّی سہولیات اور امداد کاسلسلہ جاری ہے
ایم کیوایم مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،افتخاراکبررندھاوا
ملتان:۔۔۔12ستمبر2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرفلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کوطبّی سہولیات اور امداد کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں ملتان میں مختلف مقامات پرطبّی وامدادی کیمپس قائم کردیئے ہیں جہاں ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف امراض ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف پرمشتمل ٹیم اورخدمت خلق فاؤندیشن کے رضاکارکے ہمراہ ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان خدمات انجام دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے طبّی وامدادی کیمپس کا تفصیلی دورہ کرکے سیلاب متاثرین کوسہولیات کی فراہمی کاجائزلیااوراپنے ہاتھوں سے سیلاب متاثرین میں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے کھانابھی تقسیم کیا اور کیمپ میں موجود شرکاء اور کارکنان سے ملاقات کی۔اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ایم کیوایم مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرہ بھائیوں کوکسی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان سے ہر ممکنہ تعاون کرے گی۔انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب نے چھوٹے زمینداروں،کا شتکاروں اور غریب عوام کو شدید مالی وجانی نقصان پہنچایا ہے۔ اس موقع پرملک خالدفاروق ، اقتدا ر رضوی ،ذیشان دلاور قریشی ،اوردیگرذمہ داران بھی ہمراہ تھے۔دریں اثناء اس سلسلے میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے چوک ڈیرہ اڈا پر کیمپ بھی قائم کیاگیا ہے جس میں ذمہ داران و کارکنا ن ا پنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

9/29/2024 6:24:41 PM