Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ملتان میں بھی امدادی کیمپ قائم کردیا گیا


سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ملتان میں بھی امدادی کیمپ قائم کردیا گیا
 Posted on: 9/10/2014
سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ملتان میں بھی امدادی کیمپ قائم کردیا گیا
ایم کیوایم مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، افتخار اکبر رندھاوا
ملتان :۔۔۔10؍ستمبر2014ء
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ملک میں حالیہ سیلاب زدہ تمام علاقوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، خدمت خلق فاؤنڈیشن،میڈیکل ایڈکمیٹی سمیت تمام تنظیمی شعبہ جات کے اراکین و حق پرست کارکنان پرمشتمل مختلف ٹیمیں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔اس سلسلے میں ملتان میں بھی سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ڈیرہ اڈاکے مقام پر ایم کیوایم جنوبی پنجاب اور ڈسٹرکٹ ملتان کمیٹی کی جانب سے کیمپ قائم کیاگیاجس میں ذمہ داران و کارکنان اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔دریں اثناء ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے طبّی وامدادی کیمپ کا تفصیلی دورہ کیااور کیمپ میں موجود شرکاء اور کارکنان سے ملاقات کی ۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ایم کیوایم مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکنہ تعاون کرے گی،حالیہ سیلاب نے چھوٹے زمینداروں،کا شتکاروں اور غریب عوام کو شدید مالی وجانی نقصان پہنچایا ہے ،وفاقی وصوبائی حکومتیں اگر سیلاب کی آمد سے قبل حفاظتی اقدامات اٹھاتیں تو اتنی بڑی تباہی نہ ہوتی، حکومت کو چاہیئے کہ سیلاب کی صورتحال سے بچنے کے لئے مستقل بنیادوں پر لائحہ عمل اختیار کرے ۔، اس موقع پرانہوں نے ملک خالدفاروق ،شاہد عوامی ،آصف جاہ ، اقتدا ر رضوی ایم کیوایم ملتان کے ضلعی صدر ذیشان دلاور قریشی ،ندیم ریاض ، مسعود چوہدری ، محمد اکرم اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ دریائے چناب پر بند محمد والا ،قاسم بیلہ ،شیرشاہ کا بھی دورہ کیا۔

9/29/2024 4:20:16 PM