ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔10ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹریونٹ 196کے کارکن ثاقب خان کی والدہ محترمہ عقیلہ بیگم ،ایم کیوایم شعبہ ایلڈرزنگ ونگ کے کارکن محمد حسن کی اہلیہ زیتون بانو، ایم کیوایم ٹھٹھہ زون یونٹ گھارو کے کارکن غلام رسول آرائین کے والد شیر محمد آرائین کے انتقال پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سواگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور سواگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کریں ۔(آمین )