Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کی کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت


حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کی کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
 Posted on: 9/10/2014
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کی کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
شہر میں ہونے والی قتل و غارتگری کے واقعات کو جواز بنا کرکراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنا
شہری حقوق کی صریحاََ خلاف ورزی ہے ۔ حق پرست ارکا ن سندھ اسمبلی
کراچی میں عائد کی جانے والی ڈبل سواری کی پابندی کے نوٹیفکشن کومعطل کرکے اس عوام دشمن اقدام کو فی الفورواپس لیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اورگورنر سندھ سے مطالبہ 
کراچی۔۔۔۔10ستمبر2014
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے شہر میں ہونے والے قتل و غارتگری کے واقعات کو جواز بنا کر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہری حقوق کی صریحاََ خلاف ورزی قرار دیا ۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہر میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کی روک تھام اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کے بجائے، ڈبل سواری پر پابندی لگا کر دو کروڑ سے زائد کی آبادی والے شہر کو پریشانی میں مبتلا کر رہی ہے۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے عام عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا جائے ،کراچی شہر میں ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث پہلے ہی شہری بسوں اور منی بسوں کی چھتوں اوردروازوں پر لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہیں جس سے بچنے کے لئے عوام بڑی تعداد میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کا سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی کے باعث لاکھوں کی تعداد میں عوام آسان اور سستی سفری سہولت سے محروم ہوجائیں گے جبکہ دوسری جانب ٹرانسپورٹ مافیا کی چاند ی ہوجائے گی۔حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ اورگورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں عائد کی جانے والی ڈبل سواری کی پابندی کے نوٹیفکشن کومعطل کرکے عوام دشمن اقدام کو فی الفورواپس لیا جائے۔ 


9/29/2024 4:22:30 PM