Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی مولانامفتی محمدنعیم سے ملاقات


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی مولانامفتی محمدنعیم سے ملاقات
 Posted on: 9/10/2014
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی مولانامفتی محمدنعیم سے ملاقات
جامعہ بنوریہ کے مہتہم مولانامحمدنعیم کے دامادمسعودبیگ کے بہیمانہ قتل پرقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کااظہار
وفدکی جانب سے مولانامسعودبیگ کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی ،سوگواران کی صبرجمیل کے لئے دعا
ایم کیوایم کے وفدمیں عبدالحسیب،یوسف شاہوانی،محمدحسین اورعلماء کمیٹی کے ارکان شامل تھے
کراچی:۔۔۔۔10ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب ،یوسف شاہوانی اورحق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین پرمشتمل ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے جامعہ بنوریہ کے مہتہم ومعروف عالم دین مولانامفتی محمدنعیم سے ملاقات کی اوران کے دامادوجامعہ بنوریہ کے استادمولانامسعودبیگ کے قتل پرقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے مولانامفتی محمدنعیم کوقائدتحریک الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایااورمولانامسعودبیگ کے بہیمانہ قتل کو فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی سازش کاحصہ قراردیتے ہوئے اورمولانامسعودبیگ کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ امن دشمن عناصرشہرکاامن خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازش پرعمل پیراہیں۔انہوں نے مولانامسعودبیگ شہیدکی مغفرت ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اورمفتی محمدنعیم سمیت تمام سوگواران کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پرایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمد ودیگراراکین بھی موجودتھے۔

9/29/2024 4:20:07 PM