اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون کی اہلیہ محترمہ پروین ہارون کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔10ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون کی اہلیہ محترمہ پروین ہارون کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے مرحومہ کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)