Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی اور قائد ایم کیوایم الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ


سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی اور قائد ایم کیوایم الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ
 Posted on: 9/10/2014
سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی اور قائد ایم کیوایم الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ
بعض عناصر جمہوریت کا نام مغربی ممالک کو خوش کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ورنہ ان عناصر کا انداز سیاست ، رکھ رکھاؤ اور انداز گفتگو کسی آمریا جابر سے کم نہیں ہے، الطاف حسین
یہ عناصر دنیا کو یہ تاثردینا چاہتے ہیں کہ انہیں جمہوریت سے محبت ہے جبکہ انہیں جمہوریت کی ’’جیم‘‘ سے بھی محبت نہیں ہے، الطاف حسین
میں آپ کو پاکستان سے سچی محبت کرنے والا مخلص پاکستانی سمجھتا ہوں اور میرے دل میں آپ کیلئے بڑا احترام اور عزت ہے ،الطاف حسین
آ پ کی پوری زندگی طویل قربانیوں سے بھری پڑی ہے جس پر میں آپکو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندان ایک ایک پاکستانی کی مدد کے طالب ہیں ،الطاف حسین
اس وقت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کواپنے سیاسی مفادات ، اختلافات اور لڑائی جھگڑے کو روک دیناچاہیے، الطاف حسین
میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھتا ہوں ،میری اور آپ کی سوچ قطعی مختلف نہیں ہے،مخدوم جاوید ہاشمی
سیلاب زدگان کیلئے جو درد آپ محسوس کررہے ہیں ، اللہ کرے کہ وہی درد پاکستان کے سیاستداں بھی محسوس کریں، مخدوم جاوید ہاشمی
لندن۔۔۔10،ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بعض عناصر جمہوریت کا نام مغربی ممالک کو خوش کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ورنہ ان عناصر کا انداز سیاست ، رکھ رکھاؤ اور انداز گفتگو کسی آمریا جابر سے کم نہیں ہے ۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے سینئر سیاستداں اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کی صحت وتندرستی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے مخدوم جاوید ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ پاکستان کے ان گنے چنے سیاستدانوں میں شمار کیے جاتے ہیں جن کی پوری زندگی جمہوری جدوجہد اور قربانیوں سے عبارت ہے ۔ بدقسمتی سے پاکستان جمہوریت کے نام پران مفادپرستوں کے ہاتھوں میں چلاگیا ہے جوجمہوریت کے نام پر پاکستان پر اپنا قبضہ برقراررکھنا چاہتے ہیں اور دنیا کو یہ تاثردینا چاہتے ہیں کہ انہیں جمہوریت سے محبت ہے جبکہ انہیں جمہوریت کی ’’جیم‘‘ سے بھی محبت نہیں ہے ۔ انہوں نے مخدوم جاوید ہاشمی سے کہاکہ میں آپ کو پاکستان سے سچی محبت کرنے والا مخلص پاکستانی سمجھتا ہوں اور میرے دل میں آپ کیلئے بڑا احترام اور عزت ہے ۔ آپ نے جمہوری جدوجہد کے دوران قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، قیدتنہائی کاٹی ، ٹارچرسیلوں کی اذیت کا سامنا کیاہے، آ پ کی پوری زندگی طویل قربانیوں سے بھری پڑی ہے جس پر میں اپنی اور اپنے تمام ساتھیوں کی جانب سے آپکو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں متعددبار اپنے بیانات میں یہ اپیل کرچکا ہوں کہ اس وقت پورا ملک نازک صورتحال کا سامنا کررہا ہے ، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندان ایک ایک پاکستانی کی مدد کے طالب ہیں ، سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث لوگ جاں بحق ہورہے ہیں، بھوک ، افلاس اور بیماریوں کا شکار ہیں ، متاثرین کی عمر بھر کی پونچی ضائع ہوگئی ہے اوروہ اپنے مکانات سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعث سرچھپانے کی جگہ سے بھی محروم ہیں اس وقت ہرکسی کو تمام معاملات چھوڑ کر مجبوروبے کس سیلاب اورطوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کرنی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ اس وقت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کواپنے سیاسی مفادات ، اختلافات اور لڑائی جھگڑے کو روک دیناچاہیے جب تک کہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم نہ جائے کیونکہ سیاست کیلئے پوری زندگی پڑی ہے ۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم جس مشن ومقصد کولیکرچلے ہیں وہ آج ہی پورا کرلیں اس وقت متاثرین کو ہم سب کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح ایک اورسانحہ کا خدشہ سامنے آیا تو میں دن رات حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں سمیت سب سے رابطے کرکے کوشش کرتا رہاکہ کوئی اور سانحہ رونمانہ ہو۔ 
مخدوم جاوید ہاشمی نے جناب الطاف حسین کے خیالات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں شکرگزار ہوں کہ آپ نے مجھے یاد رکھا، جب لندن میں آپ کو گرفتارکیا گیا تو میں نے آپ کی حمایت پر فوری بیان دیا جس پر مجھ پر تنقید بھی کی گئی لیکن میں نے واضح کردیا کہ اگر اس مشکل وقت میں الطاف بھائی کا ساتھ نہیں دونگا تو پھر کب دوں گااور اگرمیرے بس میں ہوتا تو میں اس سے بڑھ کرحمایت کرتا۔ انہوں نے کہاکہ میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھتا ہوں ،میری اور آپ کی سوچ قطعی مختلف نہیں ہے ۔سیلاب زدگان کیلئے جو درد آپ محسوس کررہے ہیں ، اللہ کرے کہ وہی درد پاکستان کے سیاستداں بھی محسوس کریں تو ملک کودرپیش مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔مخدوم جاوید ہاشمی نے ملک کودرپیش بحرانوں سے نجات کیلئے جناب الطاف حسین کی کاوشوں کوبھی سراہا ۔

9/29/2024 4:22:05 PM