قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس
لندن۔۔۔9، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے رشید گوڈیل سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اوررشید گوڈیل سمیت تمام سوگوارا ن کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)