Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام پاکستان میں ناخواندگی کی سب سے بڑی وجہ ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام پاکستان میں ناخواندگی کی سب سے بڑی وجہ ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 9/9/2014 1
جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام پاکستان میں ناخواندگی کی سب سے بڑی وجہ ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پاکستان میں ناخواندگی کے خاتمے کیلئے مثبت فی الفور اصلاحات کی جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ناخواندگی کی شرح بڑھنا پاکستان کیلئے دنیا بھر میں بدنامی اور رسوائی کا باعث ہے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔9، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک نے خواندگی کی شرح بڑھا کر اپنے آپ کو ترقی و خوشحالی کی طرف نہ صرف گامزن کیا ہے بلکہ اپنے درمیان سے ناخواندگی کا خاتمہ کرکے مہذب معاشروں کو تشکیل دیا ہے ۔ عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں بد قسمتی سے خواندگی کی شرح بڑھانے کیلئے مثبت اقدامات اور حکمت عملی اختیار نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ ناخواندگی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ صورتحال کسی طور پر بھی پاکستان کے روشن مستقبل کی نشاندہی نہیں کرتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جن ممالک نے ناخواندگی کو اپنے درمیان سے ختم کیا ،تعلیم و تربیت میں جدت اختیار کی اور اپنے آپ کودنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہم آہنگ کیا وہ ممالک آج نہ صرف مستحکم ہیں بلکہ دنیا میں باوقار مقام بھی رکھتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ناخواندگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی اسکول اور تعلیمی ادارے ایسے ہیں جو صرف سرکاری کاغذوں تک ہی محدود ہیں اور انہیں وڈیروں ، جاگیرداروں اور سرداروں نے اصطبل بنایا ہوا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وڈیرانہ اور جاگیردارانہ نظام پاکستان میں ناخواندگی کی سب سے بڑی وجہ ہے اسی نظام کے پروردہ عناصر اپنے آپ کو طاقتور رکھنے کیلئے لوگوں کو علم کے حصول سے نہ صرف روکتے ہیں بلکہ بعض مقامات پر علم کا حصول اور تعلیم و تربیت میں دلچسپی تک لینا جرم بنا دیا گیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں اگر اسکولوں اور دیگرتعلیمی اداروں کے ساتھ یہی سلوک روا رکھا گیا اور علم دوستی اور تعلیم کو فروغ دینے کیلئے عملی اور مثبت اقدامات نہیں کئے گئے توناخواندگی کی شرح بڑھ کر عروج پر پہنچ جائے گی جو دنیا بھر میں پاکستان کیلئے بدنامی اور رسوائی کا باعث بنے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ناخواندگی کی شرح کو ختم کرنے کیلئے فی الفور مثبت اصلاحات کی جائیں،فرسودہ جاگیردارانہ نظام ، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کیاجائے تاکہ لوگوں کوحصول علم ، تعلیم وتربیت کی جانب دلجمعی اور خلوص نیت کے ساتھ راغب کیا جاسکے ۔

9/29/2024 4:22:04 PM