Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان نیوی کے ایک جہاز پر مسلح دہشت گردوں کے حملے پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہا ر مذمت


پاکستان نیوی کے ایک جہاز پر مسلح دہشت گردوں کے حملے پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہا ر مذمت
 Posted on: 9/9/2014 1
پاکستان نیوی کے ایک جہاز پر مسلح دہشت گردوں کے حملے پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہا ر مذمت
دہشت گردوں کے حملے میں نیوی کے افسرکی شہادت پر دلی افسوس کااظہار
مسلح افواج کے سربراہان خدارااس بات کونہ بھولیں کہ جی ایچ کیو، کامرہ ایئربیس اورنیول بیس مہران پرحملے کرنے والے دہشت گردوں کو اندر سے مدد حاصل تھی،الطاف حسین 
ایک مچھلی سار ے تالاب کو گندہ کر سکتی ہے تو چند گندی مچھلیاں تمام اداروں کی تباہی کا سبب بھی بن سکتی ہیں
ایسے عناصر سے نمٹنے کے لئے زیر و ٹولیرنس پر مبنی پالیسی بنا کر اندرون خانہ صفائی کی جائے،الطاف حسین
لندن۔۔۔9 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے قریب سمندرمیں لنگراندازپاکستان نیوی کے ایک جہاز پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردوں کے حملے میں نیوی کے افسرکی شہادت پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نیوی کے جن افسروں اورجوانوں نے حملہ آورمسلح دہشت گردوں کاجس جراتمندی سے مقابلہ کیاہے اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدارا وہ اس بات کونہ بھولیں کہ جی ایچ کیو، فضائیہ کے کامرہ ایئربیس اورکراچی میں نیول بیس مہران پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو اندر سے مدد حاصل تھی، اس اندرون خانہ مددکے بغیر دہشت گردحملہ نہیں کر سکتے تھے ۔الطا ف حسین نے کہا کہ ایک مچھلی سار ے تالاب کو متعفن اور گندہ کر سکتی ہے تو ایسی چند گندی مچھلیاں تمام اداروں کی تباہی کا سبب بھی بن سکتی ہیں ۔لہٰذامسلح افواج کے سربراہان ایسے عناصر سے نمٹنے کے لئے زیر و ٹولیرنس پر مبنی پالیسی بنا کر ہرادارے میں اندرون خانہ صفائی کا پروگرام بنائیں خواہ اس میں کتنی بڑی سے بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ۔

9/29/2024 4:20:58 PM